انہوں نے مزید کہا کہ فسادات کے موضوع پر آخر کب تک گفتگو ہوتی رہے گی؟ زندگی بھر فسادات کا تذکرہ کرتے ہوئے آنسو نہیں بہائے جا سکتے۔ پرانی باتوں کو فراموش کر کے آگے بڑھنا چاہیے۔
جب ان سے دریافت کیا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مسلم طبقہ کو متاثر کرنے کے لیے کیا اس اردو ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے ، آج بھی پنجاب میں بیشتر غیرمسلم اس خوبصورت زبان کا استعمال کرتے ہیں۔
اس موقع پر موجود بی جے پی لیڈر شائنا۔این۔سی نے بھی اس بات کی تردید کی کہ مسلم ووٹوں کے حصول کی خاطر ویب سائٹ کا اجرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ کا اجرا نریندر مودی کی وسیع المشربی کی دلیل ہے کہ وہ سماج کے ہر طبقہ تک پہنچنے کی تمنا رکھتے ہیں۔
اردو ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر موجود احمدآباد کے بزنس مین ظفر سریش والا نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے نریندر مودی کی شخصیت کے ساتھ ساتھ اردو زبان سے متعلق انکے نظریات کے بارے میں پھیلی غلط فہمیاں بھی دور کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سلیم نے اپنے اسی دوست ظفر سریش والا کے ذریعے نریندر مودی کو اردو ویب سائٹ لانچ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سلیم نے کہا کہ وہ اب تک کانگریس کو ہی ووٹ دیتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ڈھیر سارے مسائل کے سبب کانگریس سے وہ ناراض ہیں اور نریندر مودی پر اعتماد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سلمان خان نے بھی گجرات کا دورہ کیا تھا اور نریندر مودی کی بھی تعریف کی تھی۔
نریندر مودی کی اردو ویب کھولتے ہی ایک نگارخانے میں ان تصاویر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن میں مختلف مواقع پر وہ مسلم طبقہ کے افراد کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے صفحہ اول پر ان کی مفصل سوانح عمری پیش کی گئی ہے اور دیگر مواد اسی ویب سائٹ کی دیگر زبانوں کے ورژن میں موجود مواد کے مماثل ہے۔
Actor Salman Khan's father Salim Khan launches Narendra Modi's Urdu website
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں