عامر خان کی نئی فلم پی-کے 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

عامر خان کی نئی فلم پی-کے 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی

Aamir Khan new movie Peekay
فلمی ذرائع کے مطابق عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم "پی کے" کی ریلیز کی تاریخ کے سلسلے میں پریشان ہیں۔ پہلے انہوں نے اپنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 6/جون طے کی تھی لیکن پھر بعد میں کرسمس 25/ دسمبر طے کیا جسے وہ ہمیشہ سے اپنی خوش قسمتی کا دن تصور کرتے رہے ہیں کیونکہ گذشتہ کافی طویل عرصہ سے عامر کی تمام ہٹ فلمیں کرسمس پر ہی ریلیز ہوئی ہیں۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق عامر نے اب "پی کے" کی ریلیز کی تاریخ 19/ دسمبر طے کی ہے۔ واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر "پی کے" کے ساتھ جان ابراہام کی "ویلکم بیک" اور رنبیر کپور کی "بمبئی ویلویٹ" بھی ریلیز ہونے والی تھیں۔ اب لگتا ہے کہ عامر خان نے رنبیر کی فلم "بمبئی ویلویٹ" (25/دسمبر) کے بجائے جان ابراہام کی فلم "ویلکم بیک" کے ساتھ 19/دسمبر کو باکس آفس پر دستک دینا زیادہ مناسب سمجھا ہے اور یوں "پی کے" کی ریلیز تاریخ 19/ دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔

Aamir Khan's Peekay set for Dec 19 release

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں