91 لوک سبھا حلقوں میں زبردست پولنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

91 لوک سبھا حلقوں میں زبردست پولنگ

Kerala-top-scorer-at-76pc-loksabha-polls
نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
لوک سبھا انتخابات کے پہلے بڑے دن آج 14ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 91حلقوں میں زبردست پولنگ ہوئی۔ جب کہ انتخابی عمل اہم میدان جنگ اترپردیش اور بہار میں داخل ہوا جہاں نکسلائٹس کے حملہ میں 3سپاہی ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں لوک سبھا انتخابات کا دوسرا اعظم ترین رائے دہی تناسب 64.77 ریکارڈ کیا گیا جو2009ء کے گذشتہ انتخابات کے مقابلہ میں 12فیصد کا اضافہ ہے جہاں 7 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ چھتیس گڑھ اور اڑیسہ اور بہار میں ماؤ نوازی سے متعلق تشدد ہوا جس میں دو سی آر پی ایف جوان اور ایک پولیس ملازم ہلاک ہوا۔ اس مرتبہ تمام حلقوں میں گذشتہ لوک سبھا انتخابات کی بہ نسبت رائے دہی کے تناسب میں قابل لحاظ اضافہ ہوا۔ اترپردیش کے مظفر نگر اور شاملی میں جہاں گذشتہ سال اگست میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے، 67.8 فیصد اور 70.85 فیصد کے ساتھ اوسط سے زیادہ پولنگ ہوئی۔ ڈپٹی الیکشن کمیشن ونود زتشی نے یہ بات بتائی۔ اترپردیش کی 10نشستوں میں جہاں آج رائے دہی ہوئی گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے 51.30 فیصد کے مقابلہ میں 60فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ آج جن حلقوں میں انتخابات میں ہوئے ان میں سے چندی گڑھ میں سب سے زیادہ 74فیصد پولنگ ہوئی جہاں 2009ء کے انتخابات میں 64 فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔ کیرالا میں جہاں آج واحد مرحلہ میں پولنگ ہوئی جہاں آج واحد مرحلہ میں پولنگ ہوئی، 73.4 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مرتبہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے۔ چھتیس گڑھ کے بستر حلقہ میں سب سے کم ووٹنگ ہوئی جہاں فیصد 51.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا لیکن گذشتہ انتخابات کے مقابلہ میں جب 47.33 فیصد ریکارڈ کیا گیاتھا، یہ تناسب زیادہ رہا۔ غازی آباد میں 60فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جہاں سابق آرمی چیف وی کے سنگھ، کانگریس کے راج ببر اور عام آدمی پارٹی کی شاذیہ علمی کی قسمت الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگئی۔ مہاراشٹرا میں جن اہم قائدین کی قسمت کا فیصلہ ہوا ہے ان میں بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری، مرکزی وزیر این سی پی کے پرفل پٹیل، سابق وزیر ولاس متیم وار اور دوسرے شامل ہیں۔ اس مرحلہ کے اہم امیدواروں میں میرا کمار کے علاوہ سابق گورنر نکھل کمار، سابق مرکزی وزیر کانتی سنگھ، رام ولاس پاسوان کے فرزند چراغ پاسوان اور دوسرے شامل ہیں۔

Lok Sabha polls: High turnout in 91 seats in phase 3, Kerala top scorer at 76%, Delhi sees 64% turnout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں