ملک کی چابیاں کسی ایک چوکیدار کے حوالے نہیں کی جا سکتیں - راہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

ملک کی چابیاں کسی ایک چوکیدار کے حوالے نہیں کی جا سکتیں - راہل

rahul-modi
جھنجھنو (راجستھان)۔
(پی ٹی آئی)
نریندر مودی کو ان کے اس ریمارک پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہ وہ ملک کے چوکیدار بننا چاہتے ہیں، راہول گاندھی نے آج کہاکہ بعض اوقات چوکیدار خود سرقہ میں ملوث ہوتاہے اسیلئے ملک کی "کنجیاں" صرف ایک شخص کے حوالے نہیں کی جاسکتیں۔ راہول گاندھی نے جاسوسی مسئلہ پر ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے اس دعوے پر سوال اٹھایا کہ وہ خواتین کی با اختیاری کیلئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گجرات میں پولیس والوں کو عورتوں کے پیچھے چھوڑا جاتا ہے جبکہ ان کے کارکن اخلاق پولسنگ کے نام پر کرناٹک میں خواتین کو مارپیٹ کرتے ہیں اور ان کے ایم ایل ایز اسمبلی میں بیٹھ کر فحش فلموں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کانگریس کا گڑھ سمجھے جانے والے اس علاقہ میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی میں بہت بڑا فرق ہے جو اس حقیقت سے عیاں ہوتا ہے کہ مودی یہ کہتے ہوئے عوام کی تائید طلب کرتے ہیں کہ وہ ملک کے چوکیدار بننا چاہتے ہیں جب کہ کانگریس کروڑوں افراد کو ملک کا چوکیدار بنانا چاہتی ہے۔ راہول گاندھی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس ملک کی چابیاں اس ملک کے کروڑوں عوام کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔ آپ کو اقتدار کی ضرورت نہیں، پہلے سے کئی بڑے چوکیدار موجود ہیں اور انہیں ہٹانے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ہم آپ کو حق معلومات قانون اور مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے ذریعہ بااختیار بنارہے ہیں۔ انہوں نے مودی کو طعنہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم مختلف مکاتب فکر کے لوگ ہیں۔ بی جے پی کہتی ہے کہ ملک کی چابیاں اس کے حوالے کردی جائیں اور انہیں (مودی کو) چوکیدار بنادیاجائے جس کے بعد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ لیکن اگر کروڑوں چوکیدار ہوں تو وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ راہول گاندھی نے جھنجھنو کے پارٹی امیدوار راج بالا اولا کی حمایت میں میٹنگ سے خطاب کررہے تھے، گجرات میں جاسوسی اسکینڈل کے سلسلہ بی جے پی اور مودی کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بی جے پی کا ایک پوسٹر دیکھا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ گجرات ماڈل کی باتیں ہورہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ گجرات میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ لیکن گجرات میں ہوتا یہ ہے کہ پولیس والوں کو خواتین کے پیچھے لگایا جاتا ہے اور پولیس ملازمین خواتین کے فون ٹیپ کرتے ہیں۔

Rahul Gandhi taunts Narendra Modi over chowkidar remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں