13/اپریل مظفر نگر پی۔ٹی۔آئی
اتر پردیش کے اعلیٰ عہدیداروں نے مظفر نگر فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سہارنپور ڈی آئی جی رگھوبیر لال نے بتایا کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا تحقیقاتی عہدیداروں کو حکم دیا ہے۔ پولیس عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ڈی جی پی نے سپریم کورٹ کے احکامات سے دیگر عہدیداروں کو واقف کروایا اور کہا کہ فساد متاثرین اور عصمت ریزی کے شکار متاثرین کی شناخت کا کام جاری ہے تاکہ انہیں معاوضہ دیا جا سکے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فساد متاثرین کے فی کس خاندان کو 15 لاکھ اور عصمت ریزی کی شکار خواتین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔ ایس آئی ٹی کی اطلاع کے مطابق مظفر نگر فسادات کے بعد تقریباً 800 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔DIG orders to expedite arrest of absconding accused in Muzaffarnagar riots
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں