سابق صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کا مکان جل کر خاکستر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

سابق صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کا مکان جل کر خاکستر

Fakhruddin-Ali-Ahmed
سابق صدر جمہوریہ جمہوریہ فخر الدین علی احمد مرحوم کا 100 سالہ قدیم مکان جو آسام کے کلیدی شہر گوہاٹی کے علاقہ لاکھ ٹوکیا میں واقع ہے ایک تباہ کن آتشزدگی سے خاکستر ہو گیا۔ قریب کے دیگر مکانات بھی آتشزدگی سے تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ۔ شبہ ہےکہ آگ فخر الدین علی احمد کے مکان کے عقب میں واقع کمپاؤنڈ کے ایک چھوٹے مکان میں بھڑک اٹھی تھی جس نے کمپاؤنڈ میں واقع مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تیزی سے قریبی مکانا ت تک پھیل گئی جبکہ فوری طور پر متعدد فائر انجن کو وہاں روانہ کیا گیا تھا تاہم آگ پر قابو پانے میں انںی ناکامی ہو ئی۔ شیدید نقصانات کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا ۔ فخر الدین علی احمد کا 100 سالہ قدیم مکا ن جل کر خاکستر ہو گیا ۔ شہر کے ایس ایس پی اے پی تیواری نے متاثرہ مقام کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ اتفاقی نوعیت کا ہے تاہم مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے –

Former President Fakhruddin Ali Ahmed's ancestral home gutted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں