ہند - چین - پاکستان مشترکہ بحری مشقیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-12

ہند - چین - پاکستان مشترکہ بحری مشقیں

بیجنگ۔
(پی ٹی آئی)
ہندوستان، چین اورپاکستان کے بحریوں کے جہاز ان تینوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا ایک نادر مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے۔ چینی بحریہ کے 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر ان مشقوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اندرون ملک ساختہ ہندوستانی جہاز آئی این ایس شیوالک، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو( آئی ایف ایل) میں حصہ لے گا۔ ان مشقوں کا اہیپلز لبریشن آرمی نیوی( پی ایل اے این) کی جانب سے آئندہ 23-24اپریل کو بندرگاہ کنگ ڈاؤ پر کیا جارہا ہے۔ یہاں سفارتخانہ ہند سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا ہے کہ صدر چین ژائی جن پنگ جو پیپلز لبریشن آرمی کے صدر بھی ہیں، توقع ہے کہ مشقوں؍جشن میں حصہ لیں گے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستان نیچینی بحریہ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 2009 میں چینی بحریہ کی جانب سے منعقدہ ایسی ہی تقریب میں حصہ لیا تھا۔ خصوصی بات یہ ہے کہ آئی این ایس شیوالک جہاز، ایک پاکستانی بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے گا۔ توقع ہے کہ ان مشقوں میں مختلف ممالک کے 8 تا10جہاز حصہ لیں گے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز آئی این ایس شیوالک کے دورہ چینی بندرگاہ سے "دونوں ممالک کے درمیانی باہمی دفاعی تعاون اور دوستانہ تبادلوں پر روشنی پڑتی ہے"۔ دونوں ممالک نے جاریہ سال کو "دوستانہ تبادلوں کا سال" قرار دیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ شیوالک، بندرگاہ چین کا دورہ کررہا ہے۔ سال گذشتہ اس نے ایک خیرسگالی دورہ پر ہندوستانی بحریہ کے دیگر 4جہازوں کے ساتھ بندرگاہ شنگھائی گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ممالک بحری تعاون کو فروغ دینے کے بھی خواہاں ہیں۔ چین نے ہندوستان کواپنی (چین کی) نئی میری ٹائم سلک روڈ پر پہل میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی ہے۔

India, China, Pakistan to take part in joint naval exercises

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں