مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سخت گرمی - راستے سنسان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سخت گرمی - راستے سنسان

مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ جسے جسے اپریل اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور مئی قریب آ رہا ہے ، تپیش بڑھتےجا رہی ہے۔ گذشتہ کئی روز سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی ضلع اس سے متاثر ہوئے ہیں اور گرمی اتنی سخت پڑ رہی ہے کہ لوگ گیارہ بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ذیادہ تر لوگ اپنے گھر وں میں ہی رہنا پسند کر رہے ہیں۔ کام دھندے والےلوگ نکل بھی رہےہیں تو صبح کے وقت اور بہت ذیادہ ضروری ہو گیا تو 3 بجے کے بعد۔ جگہ جگہ شربت اور فروٹ پلیٹ والوں کے یہاں ایک بھیڑ دکھائی دیتی ہے۔
اس موسم میں لوگ بیمار بھی پڑ رہے ہیں کیونکہ گرمی کی تپیش اچانک ہی بڑھ گئی ہے اور لوگوں کو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے سورج سوا نیزے پر آچکا ہے ۔ ناگپور میں 42 ڈگر ی سیلسیس ، چندرپور میں 42 ڈگر ی سیلسیس، اورنگ آباد میں 41 ڈگر ی سیلسیس، ناندیڑ میں 42 ڈگر ی سیلسیس، پونے میں 40 ڈگر ی سیلسیس، جلگاؤں میں 44 ڈگر ی سیلسیس ، امراوتی میں 43 ڈگر ی سیلسیس اور کوکن میں پچھلے دو دنوں سے 39 سے 40 ڈگر ی سیلسیس کے درمیان پارہ جا پہنچا ہے وہیں شولاپور اور کولہاپور بھی اچھوتے نہیں رہ گئے ہیں، وہاں بھی زبردست گرمی پڑ رہی ہے۔

Hot weather in various districts of Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں