ممتاز سماجی جہدکار شاذیہ علمی کی حیدرآباد میں پریس کانفرنس
مس شازیہ علمی رکن قومی عاملہ عام آدمی پارٹی اور وی بالا کرشنن انفوسس بنگلور اور عام آدمی پارٹی کے دیگر امیدواروں نے سکندرآباد لوک سبھا سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار ایم چھایا رتن کے ساتھ پریس کلب بشیر باغ میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ جاننا ہے کہ صرف عام آدمی پارٹی ہی کرپشن سے پاک فعال کردار اور شفاف نظم و نسق فراہم کرسکتی ہے اور وہی ایک متبادل ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں موجودہ دور کی سیاست اور قیادت سے متعلق شدید ناراضگی اور بے اطمینانی پائی جاتی ہے ، انھوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں جو ان کےطابق عوام کے عام طبقات کے درمیان جس میں مسلم ، عیسائی اور سماج کے دیگر کمزور طبقات بھی شامل ہیں ، ان میں اعتماد پیدا کرسکتی ہے ، وہ انہیں یقین دلاتی ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی اقتدار پر فائز ہوتی ہے تو ان سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔
Hyderabad: AAP leader Shazia Ilmi's Press Conference

گفتگو میں شامل ہوں