انڈین مجاہدین کی تحقیقات جاری رکھنے دہلی پولیس کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-12

انڈین مجاہدین کی تحقیقات جاری رکھنے دہلی پولیس کو ہدایت

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
دہلی پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد گروپ انڈین مجاہدین کے وسیع تر رول کے سلسلہ میں اپنی تحقیقات جاری رکھیں اور دہلی ہائی کورٹ میں تمام مبینہ کارکنوں کے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران حکومت کی نمائندگی کریں۔ یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی جب دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس اور این آئی اے کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ وہ عدالت کا وقت برباد کررہے ہیں۔ عدالت نے اس سلسلہ میں 24اپریل کو مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی کو بھی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکنوں اور سید مقبول اور عمران خان نے گذشتہ سال عدالت میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔ این آئی اے نے ان کا معاملہ یہ کہہ کر اس کے حوالے کرنے کا دعویٰ کیا کہ وفاقی ایجنسی جون 2012ء کے بعد سے رجسٹر تمام مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے۔ جبکہ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی تحقیقات اختتامی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے این آئی اے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملہ پولیس کے حوالہ کردیاجائے۔

MHA asks Delhi Police to continue probing IM case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں