26/اپریل کولکاتا پی۔ٹی۔آئی
یو۔این۔آئی
کانگریس نے شاردا چٹ فنڈ معاملے میں ریاستی حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اس معاملے کے حقائق کو چھپایا اور اب وہ سی بی آئی جانچ کی مخالفت کر رہی ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان ابھیشک سنگھوی نے ریاستی کانگریس کے ہیڈ کوارٹر بدھان بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت شاردا گھوٹالے کے گناہ گاروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ سی بی آئی جانچ کی بھی مخالفت میں کمربستہ ہے۔ ترنمول کانگریس کا مطلب ہی "ترنمول ماڈل چٹ" ہو گیا ہے۔ ہر دن مگرمچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جہاں ایک طرف لوگوں کو لوٹنے والوں کو بچایا جا رہا ہے تو دوسری طرف لوگوں کی فلاح و بہبودی کی باتیں کی جاتی ہیں۔یو۔این۔آئی
Congress attacks Mamata Banerjee on Saradha scam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں