12 ریاستوں کے 121 حلقوں میں انتخابی مہم کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

12 ریاستوں کے 121 حلقوں میں انتخابی مہم کا اختتام

12 ریاستوں کے 121 لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم آج منگل 15/اپریل کی شام ختم ہو گئی۔ ان حلقوں اور اوڈیشہ اسمبلی کے 77 حلقوں میں جمعرات 17/اپریل کو رائے دہی ہوگی۔
بہار کے 7 ، چھتیس گڑھ کے 3 ، جموں و کشمیر میں ایک ، جھارکھنڈ میں 6 ، کرناٹک کے 28 ، مدھیہ پردیش کے 10 ، مہارشٹرا کے 19 ، منی پور میں ایک ، اوڈیشہ میں 11 ، راجستھان کے 20 ، اترپردیش کے 11 اور اترکھنڈ کے 4 حلقوں میں 17/ اپریل کو سخت سیکوریٹی میں رائے دہی منعقد ہوگی۔

Campaigning ends for 121 constituencies in 5th phase of LS elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں