بی جے پی 100 نشستوں میں سمٹ جائے گی- بینی پرساد ورما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

بی جے پی 100 نشستوں میں سمٹ جائے گی- بینی پرساد ورما

بارہ بنکی۔
(یو این آئی)
مرکزی وزیر فولاد بینی پرساد ورما نے بی جے پی کے نریندر مودی پر چناؤ پروپگنڈہ کا ڈھول پیٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں صرف سو سیٹوں کے اندر سمٹ جائے گی اور مودی کو وزیراعظم کا خواب دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کی کرسی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ورما نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ تین چار صوبوں کے علاوہ کہیں بھی بی جے پی کا اثر نہیں ہے۔ مودی بس اپنے پروپگنڈہ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ ان کی غلط فہمی چناؤ کے بعد دور ہوجائے گی۔ یوپی میں بی جے پی کو پندرہ سے زیادہ نشستیں حاصل ہونے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بابری مسجد شہادت کے گنہگار بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کو سزا مل چکی ہے ویسے ہی گجرات میں دنگوں کے ذریعہ سینکڑوں بے قصور لوگوں کا قتل کروانے والے مودی کو بھی سزا ملے گی۔ بینی پرساد ورما نے کہاکہ ہندوستان میں ہندو ووٹر مختلف مزاج رکھتے ہیں۔ سبھی ہندو ووٹر بی جے پی کے نہیں ہیں۔ مودی کی شکست ہوگی اور کانگریس کی قیادت میں یوپی اے حکومت برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا چناؤ کے مینی فیسٹو کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ جوسرکار ماضی میں کسانوں سے کئے وعدے نہیں نبھاسکی وہ ان کی خیر خواہ کیسے ہوسکتی ہے۔ صوبے میں گیہوں خریدی کے مرکز اب تک نہیں کھلے ہیں جنہیں اب تک خرید شروع کردینی چاہئے تھی۔

BJP will not get more than 100 seats in LS Polls: Beni Prasad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں