ورون کو دل کے بجائے دماغ سے کام لینا چاہئے- منیکا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

ورون کو دل کے بجائے دماغ سے کام لینا چاہئے- منیکا گاندھی

پیلی بھیت(اترپردیش)۔
(پی ٹی آئی)
اپنے چچازاد بھائی راہول گاندھی کی تعریف کرنے پر تنازعہ کا سامنا کرنے والے ورون گاندھی کو ان کی ماں اور بی جے پی لیڈر منیکا گاندھی نے مشورہ دیا ہے کہ امیٹھی کی ترقی کے بارے میں ان کے بیٹے کے ریمارکس صحیح نہیں ہیں اور مشورہ دیا کہ انہیں بیان دیتے وقت دل کے بجائے دماغ سے کام لینا چاہئے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ امیٹھی میں گذشتہ 45 برسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے، اپنے بیٹے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے منیکا نے کہاکہ ان کا بیٹا معصوم اور اس کا دل صاف ہے۔ منیکا نے کہاکہ صحافیوں نے جب اس سے امیٹھی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہاں جو کچھ بھی ہورہا ہے اچھا ہے۔ منیکا نے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں ورون گاندھی سے بات کرچکی ہیں۔ ورون گاندھی نے کل راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے بی جے پی کو پریشان کردیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے بیان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ راہول گاندھی ایک بہتر امیدوار ہیں۔ ورون گاندھی کو بی جے پی نے اترپردیش میں اپنا نوجوان چہرہ بناکر پیش کیا ہے۔ لیکن جب راہول کی تعریف انہوں نے کی تو بی جے پی کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ ورون نے یہ بھی کہا تھا کہ خواتین کی بہتری کیلئے اپنی مدد آپ گروپس کے ذریعہ راہول گاندھی کی طرح کام کرنا چاہئے۔ اس پر راہول گاندھی نے کہاہک تھا کہ ورون صحیح کہہ رہے ہیں ہم امیٹھی کو ترقی دینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Maneka tells Varun to use 'mind' not 'heart'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں