بی جے پی زیر قیادت حکومت اقلیتوں کیلئے نقصاندہ ہوگی - امریکی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

بی جے پی زیر قیادت حکومت اقلیتوں کیلئے نقصاندہ ہوگی - امریکی رپورٹ

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
ہندوستان اور امریکہ کے کئی اہم عہدیداروں اور ماہرین نے امریکی قانون سازوں کو بتایا ہے کہ مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کیلئے مضرت رساں ثابت ہوگی۔ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کی حالت کے موضوع پر امریکی کانگریس کے ٹام لینٹوز ہیومن رائٹس کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی نائب صدرنشین کیٹرینہ لینٹوس نے کل کہا کہ یو ایس سی آئی آر ایف ہندوستان کی صورتحال پر قریبی نظر رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی مذہبی اقلیتوں نے یو ایف سی آر ایف کو مطلع کیا ہے کہ انہیں بی جے پی کی جیت کااندیشہ لاحقہے اور نریندر مودی کو وزیراعظم بننا ہندو مذہبی آزادی اور ان کیلئے مضرت رساں ثابت ہوگا۔ بی جے پی نے اس سے پہلے 1998ء اور 2004 کے دوران مرکز میں حکومت قائم کی تھی۔ 2002 اور 2004 کے دوران یو ایس سی آئی آر ایف نے سفارش کی تھی کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہندوستان کو ایک مخصوص فکر کا ملک قرار دے کیونکہ وہاں حکومت کی سرپرستی میں مذہبی آزادی کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یو ایس سی آئی آر ایف ہندو قوم پرست تنظیموں کے ساتھ بی جے پی اور مودی کی قریبی وابستگی کے بارے میں طویل عرصہ سے فکر مند رہا ہے۔ ایسے گروپس بالخصوص انتہا پسندانہ ایجنڈہ کے حامل یا اقلیتوں کے خلاف اکثر منفی ہوتی ہیں جس کی وجہہ سے ملک میں مذہبی آزادی کا موقف متاثر ہوتا ہے۔ ان میں سے بیشتر گروپ سنگھ پریوار کے بیانر تلے ہیں۔ ان میں وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور آر ایس ایس سمیت تقریباً 30 تنظیمیں شامل ہیں۔

BJP-led government would be detrimental to religious minorities: US Commission for International Religious Freedom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں