(پی ٹی آئی)
بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر و آر ایل ڈی صدر راجیت سنگھ نے سیکولر فورسس سے متحد ہوجانے کی اپیل کی تاکہ فرقہ وارانہ عناصر کو لوک سبھا انتخابات میں بالاتری حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ اجیت سنگھ نے کل اپنے خطاب میں کہاکہ پالیسی سے عاری لیڈر کس طرح وزیراعظم بن سکتا ہے۔ بی جے پی کس طرح یہ توقع کرسکتی ہے کہ اس کا اپنا وزیراعظم ہوگا جب کہ اس نے تمام 220 لوک سبھا حلقوں میں اپنے امیدوار نہیں اتارے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ناراض ہے کیونکہ مودی نے گجرات میں بی جے پی کی بنیادوں کو کمزور کردیا ہے۔ وہ سارے ملک میں یہی فارمولہ اختیارکررہے ہیں۔ اجیت سنگھ نے یہاں چھتہ ٹاون میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف میڈیا مودی کو نمایاں کررہا ہے۔ متھرا کو پابند عہد لوک سبھا نمائندے کی ضرورت ہے۔ متھرا کے عوام کو ایک اداکارہ یا جینت جیسے اپنے آپ کو وقف کردینے والے قائد میں کسی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس موقع پر آر ایل ڈی لیڈر امر سنگھ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی امیدوار نے خود یہ کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ مہینہ یں ایک مرتبہ اس حلقہ کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ہیما مالینی پر طعنہ زنی کرتے ہوئے کہاکہ بیکانیر کی تاریخ متھرا میں بھی دہرائی جائے گی۔ اس علاقہ کے عوام بھی ان کے شوہر کی طرح ان سے ناراض ہیں۔ کیونکہ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ بھی اس حلقہ کا دورہ نہیں کیا۔ آر ایل ڈی۔ کانگریس کے امیدوار جینت چودھری نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے متھرا کی ترقی کی بنیاد ڈالی ہے۔
Ajit Singh asks secular forces to come together
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں