اترپردیش میں سیاسی ریلیوں پر کھلونا طیاروں سے حملے کے اندیشے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

اترپردیش میں سیاسی ریلیوں پر کھلونا طیاروں سے حملے کے اندیشے

اترپردیش پولیس نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات سے قبل منظم ہورہی سیاسی ریالیوں کو امکانی طورپر فضا سے حملہ کا نشانہ بنائے جانے کے اندیشہ کے تحت مصرحہ چوکسی ہدایات جاری کردی ہیں۔ باحبر ذرائع کے بموجب یوپی کے تمام اضلاع کو یہ چوکسی ہدایات بھیج دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ریالیوں کے دوران سیاسی قائدین پر حملوں کے لئے "کھلونا طیارے" استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں مختلف سیاسی جماعتیں بشمول بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر ایل ڈی، ساری ریاست کے طول و عرض میں ریالیاں منظم کرتی آرہی ہیں۔ مختلف قومی قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے ان ریالیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایاکہ "ہمیں ایک چوکسی کی اطلاع ملی ہے کہ ایسے کھلونا طیاروں اور کھلونا ہیلی کاپٹرس کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو "ریموٹس" کے ذریچہ چلائے جاتے ہیں"۔ عہدیدار نے مزید کہاکہ دہشت گرد عناصر، سیاسی ریالیوں اور سیاسی قائدین کو نشانہ بنانے فضا سے ایسے حملوں کا منصوبہ بناسکتے ہیں"۔ ہمیں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں واقع کھلونا دکانات کی چیکنگ کریں۔ ان ہدایات کے بموجب ہم، تمام کھلونا دکانات کے مالکین سے خواہش کریں گے کہ وہ اپنے کھلونا طیارے اور کھلونا ہیلی کاپٹرس فروخت کرنے سے پہلے گاہکوں سے ان کے شناختی کارڈس پیش کرنے کیلئے کہیں اور ایسے دستاویزات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں"۔ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ کھلونا طیارے اور کھلونا ہیلی کاپٹرس جو ریموٹ سے چلائے جاتے ہیں ریالیوں میں آسانی سے لائے جاسکتے ہیں۔ ایسی ریالیوں میں ہزاروں، افراد اپنے قائدین کو سننے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔ ان ریالیوں میں دہشت گرد عناصر، اس نوعیت کے کھلونوں کو اپنے نشانوں پر ضرب لگانے استعمال کرسکتے ہیں"۔ "ہم غازی آباد کے علاوہ دہلی میں واقع کھلونا دکانات کی بھی چیکنگ کررہے ہیں۔ سرحدوں پر ایسے کھلونوں کی منتقلی پر نظر رکھنے اپنی مہم میں شدت پیدا کردیں گے۔ عہدیدار نے مزید بتایاکہ فضائی غبارے جن میں ہائیڈروجن گیس بھری ہوتی ہے، سیاسی ریالیوں اور سیاسی قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

U.P. Police fear toy planes' attack during poll rallies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں