رملہ۔
(رائٹر)
فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اسرائیل کو بطور صیہونی ریاست تسلیم کریں گے اور نہ اسرائیل کے زیر قبضہ مقبوضہ بیت المقدس کے صرف ایک حصے پر فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طورپر اکتفا کریں گے۔ فلسطینی صدر مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اپنی جماعت فتح کے نوجوان کارکنوں نے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کیلئے کوشش کے دوران انہوں نے بین الاقوامی دباؤ اور واشنگٹن کے اعتراضات کی مزاحمت کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک مرتبہ پھر پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور خاص طورپر وہ اسرائیل کو ایک صہیونی ریاست کے طورپر تسلیم نہیں کریں گے۔ محمود عباس نے کہا کہ وہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ صہیونی ریاست کے بغیر امن نہیں ہوگا لیکن ہم اس کو کسی بھی طرح تسلیم نہیں کریں گے۔ البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ کون ان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ دوسری جانب انتہا پسند صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے جمعہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آگے بڑھنے کو تیار ہوں، میں تنازعہ کے خاتمہ کیلئے تیار ہوں لیکن ہم فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ تنازعہ کو جاری رکھے گی۔ اس لئے اس صہیونی ریاست کو اسی طرح تسلیم کرنا ہوگا جس طرح وہ ہم سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ "نتن یاہو کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کو اس طرح تسلیم کیا جانا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ فلسطینی قیام امن میں سنجیدہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بیان بھی دیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی عمل داری ہی میں رہے گا"۔
2014-03-09
تاریخ اشاعت : 2014-03-09
زمرہ
arab-muslim
فلسطینی صدر محمود عباس کا اسرائیل کو صیہونی ریاست تسلیم کرنے سے انکار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں