اسلام آباد۔کراچی۔
(پی ٹی آئی)
پاکستان نے خشک سالی سے متاثرہ علاقہ صوبہ سندھ میں ریلیف کیمپس قائم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں نمونیا اور تغذیہ کی کمی کے نتیجہ میں 40بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستانی افواج نے سیول سوسائٹی تنظیموں کے تعاون سے فیلڈ ہاسپٹل قائم کئے ہیں۔ علاوہ ازیں فوڈ پیاکٹس کی تقسیم میتھی اور تھرپرکار علاقوں کے متاثرہ افراد میں شروع ہوچکی ہے۔ میجر جنرل انعام علاقہ میں خیمہ زن ہیں اور جاری ریلیف امور پر ان کی گہری نظر ہے۔ دریں اثنا پی پی پی زیر قیادت سندھ حکومت نے آج تھر پرکار کے قحط زدہ افراد کیلئے پنجاب کی پیشکش کو ٹھکرادیا ہے۔ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت قائم ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق میتھی میں قحط سالی اور تغذیہ کی کمی کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میتھی، سندھ ایک انتہائی پسماندہ ضلع ہے۔ سندھ کے چیف منسٹر سید قائم علی شاہ نے کل صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اور ہم نے پارٹی کے ایک سینئر رکن اور عہدیداروں کو اموات کی تحقیقات کیلئے روانہ کردیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت کے سبب ایک سینئر ہیلتھ عہدیدار کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کردیا تھا۔ شاہ نے بتایاکہ اموات کی تصدیق تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ہوگی، تاہم اموات کے اسباب میں نمونیا اور تغذیہ کی کمی سرفہرست ہے۔ چیف منسٹر نے بتایاکہ سرکاری ریکارڈس کے مطابق 41بچے لقمہ اجل بنے ، تاہم حقیقی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ اس علاقہ میں جماعت الدعوۃ نے بھی کیمپس قائم کئے ہیں۔ جماعت الدعوۃ پرممبئی دہشت گرد حملوں کا الزام ہے۔
Pakistan has begun setting up relief camps in the country's drought-hit Sindh province
2014-03-09
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں