28/فروری بیروت یو۔این۔آئی
لبنان کے پہاڑی علاقوں میں آج شامی جیٹ طیاروں نے فضائی حملے شروع کئے ہیں۔ جہد کاروں اور لبنان کی قومی ایجنسی نے یہ رپورٹ دی۔ جیٹ طیاروں نے لبنان کے شمال مشرقی ارسل کے قریب خیرآباد یونین کے پہاڑی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ علاقہ میں لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اس کارروائی میں سمجھا جاتا ہے کہ شامی باغیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شام کے ایک جہد کار ابو محمود نے یہ اطلاع دی کہ شامی حکومت کی فوج نے جمعہ کی صبح یمرود ٹاون پر فضائی حملے کئے ہیں۔ شامی فوج کے حمایت یافتہ لبنانی شعیہ گروپ حزب اﷲ نے قلمون علاقہ میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے اور باغی جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اﷲ کے مضبوط گڑھ بریٹل ٹاون میں کم ازکم 2راکٹ داغے ہیں۔ اس کارروائی میں کم ازکم 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔Syrian jets strike areas in Lebanon
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں