سعودی عرب میں 5 ہندوستانیوں کو زندہ دفن کرنے کا اندوہناک واقعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-01

سعودی عرب میں 5 ہندوستانیوں کو زندہ دفن کرنے کا اندوہناک واقعہ

تین درندہ صفت خطا کاروں نے ایک سعودی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 5 مبینہ ہندوستانیوں کو انتہائی اذیتیں پہنچانے کے بعد انہیں زندہ دفن کردیا۔ عرب نیوز نے مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے حوالے سے یہ خبر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی سعودی صوبہ قطیف کی عدالت میں ان وحشی مجرموں نے چہارشنبہ کو اپنے اس گھناؤنے جرم کا اقبال کیا جس کا ارتکاب 2010ء میں کیا گیاتھا۔ پانچوں مبینہ ہندوستانی مزدوروں کی نعشیں قطیب کے شہر صفویٰ کے ایک کھیت میں اس مہینہ کے اوائل میں نہایت مسخ حالت میں پائی گئیں۔ ذرائع کے حوالے سے عرب نیوز نے خبردی ہے کہ پولیس نے اجتماعی قتل کے اس معاملہ میں 25افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں مقامی شہری اور تارکین وطن بھی شامل ہیں، انہیں صفویٰ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان نعشوں کی باقیات کی دریافت بھی اتفاقاً ہوئی۔ علی حبیب نامی ایک شخص کھیت کی یہ زمین ایک بزرگ خاتون سے کرائے پر حاصل کی، جب وہ کاشتکاری شروع کرنے کیلئے زمین کا صاف اور ہموار کرنے لگا تو اس ہولناک واقعہ کاانکشاف ہوا۔ اس خاتون نے علی حبیب سے پہلے ایک دوسرے شخص کو یہ زمین کرائے پر دے رکھی تھی۔ تفتیش کاروں کو جب ایک کندہ سونے کی انگوٹھی اور اقامہ کے کارڈس ملے تو ان کے ذریعہ انہیں مقتولین اور کئی مشتبہ افراد کی شناخت میں مدد مل سکی۔ یہ گلی سڑی نعشیں رسیوں کے ساتھ پائی گئی تھی، ان کے ہاتھوں اور یروں کو رسیوں سے باندھا گیا تھا جبکہ ان کے منہ میں روئی ٹھونس کر ٹیپ سے بند کردیاگیاتھا۔ علی حبیب نے صفویٰ کے مشرق میں 20ہزار مربع میٹر رقبہ پر پھیلاہوا یہ کھیت دوسال پہلے کرائے پر حاصل کیاتھا، انہوں نے بتایاکہ جب انہوں نے اس کو کرائے پر لیا تو اس وقت یہ جگہ بالکل ویران اور ناقابل کاشت تھی۔ انہوں نے پہلی مرتبہ جب کھدائی کی تو انہیں انسانی ران کی ہڈی ملی اور مزید کھدائی کے بعد بالآخر پہلی نعش ملی۔ علی حبیب نے اگرچہ پہلے یہی خیال کیا تھا کہ یہ مردہ جانوروں کی نعش ہے، لیکن جب اگلی نعش پر انڈر وےئر نظر آیا تو وہ چونک پڑا۔ چارسال پہلے کے اس اندوہناک واقعہ کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ مزدوروں میں سے ایک نے اپنے اسپانسر کی بیٹی اور دیگرخواتین کوجنسی طورپر ہراساں کیا تھا۔

5 'Indians' tortured, buried alive in Saudi Arabia: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں