ملائشیا کا طیارہ 239 مسافرین کے ساتھ لاپتہ - سمندر میں گرنے کا شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

ملائشیا کا طیارہ 239 مسافرین کے ساتھ لاپتہ - سمندر میں گرنے کا شبہ

بیجنگ۔کوالالمپور۔
(پی ٹی آئی)
ملائشیا کا ایک طیارہ جو کہ کوالالمپور سے بیجنگ پرواز کررہا تھا اور جس میں 239 افراد بشمول 5ہندوستانی شہری سوار تھے لاپتہ ہوگیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ طیارہ، ملائشیا اور ویتنام کے درمیان سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ اس سمندری علاقہ میں زبردست تلاشی کارروائی جاری ہے۔ بوئنگ 777-200ER طیارہ (پروازMH370) یں 227 مسافرین بشمول 2بچے سوار تھے۔ ارکان عملہ کی عداد12بتائی جاتی ہے۔ یہ مسافرین 14 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق رات 2:40 بجے اور ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات 11بج کر 10منٹ پر یہ طیارہ (راڈرپر سے) غائب ہوگیا۔ ملائشیا ایرلائنس نے بتایاکہ اس طیارہ سے آخری بار رابطہ، اس وقت قائم ہوا تھا جب یہ طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں علاقہ کوٹابارو سے 120ناٹیکل میل مشرق میں تھا۔ ایرلائنس گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر احمد جوہری یحیےٰ نے بتایاکہ طیارہ سے رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد اس علاقہ میں زبردست تلاشی اور بچاؤمشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کوالالمپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ملائشیا اور ویتنامی دونوں حکام سے رابطہ قائم کیا ہے کیونکہ وہ علاقہ جہاں طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ملائشیا کی فضائی حدود کی سرحدی لائن ہے اور ویتنام کی کنٹرول لائن ہے۔ قبل ازیں ویتنام کے ایک اخبار "یوتھ" نے ریراڈ میرل این وی فاٹ (ویتنام کے پانچویں بحری علاقہ کے سیاسی کمشنر) کے حوالہ سے بتایا کہ یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے تاہم ملائشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہاکہ اس بارے میں ’کوئی اطلاع نہیں ہے، یا اس طیارہ کے حشر کے بارے میں توثیق نہیں ہوئی۔ تفصیلات کیلئے وہ (حسین) ویتنامی بحریہ پر زور دے رہے ہیں۔ "طیارہ کا پتہ لگانے کیلئے ہم مقدور بھر کوشش کررہے ہیں"۔ بیجنگ میں سفارت خانہ ہند کی حاصل کردہ اطلاع کے بموجب اس طیارہ میں سوار ہندوستانیوں کے نام یہ ہیں۔ چیتنا کولیکر، سوانند کولیکر، سریش کولیکر، چندریکا شرما اور پرلاگ سریشتا۔ کرناٹک کے شہری مکتیش مکرجی بھی طیارہ میں سوار تھے۔ ویتنام کے شہری ہوابازی حکام نے چین کے شہری ہوابازی کو اطلاع دی ہے کہ ویتنام، ملائشیا اور سنگاپور طیارہ کی مشترکہ طورپر تلاش کررہے ہیں۔ چین نے لاپتہ طیارہ کے بچاؤ کاموں کیلئے اس طیارہ کا پتہ لگانے اپنے طیاروں کو تیار رکھا ہے۔

Search launched for Malaysian airliner carrying 239 people

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں