آندھرا پردیش پرامن انتخابات کے لیے موثر انتظامات - چیف الکٹورل آفیسر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

آندھرا پردیش پرامن انتخابات کے لیے موثر انتظامات - چیف الکٹورل آفیسر

چیف الکٹورل آفیسر بھنور لال نے بتایاکہ ریاست میں دو مراحل میں 30اپریل اور 7مئی کو ہونے والے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتتخابات کیلئے دس لاکھ نئے ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔ ضلع عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھنور لال نے بتایاکہ ریاستی الیکشن کمیشن کا اہم مقصد انتخابات کا پرامن انعقاد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دس لاکھ ووٹرس نے اپنے طورپر ناموں کا اندراج کروایا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن کو مرکزی فورسیس کی 457 کمپنیوں کی ضرورت ہے(مرکزی فورس کی ہر کمپنی تقریباً100عہدیدار وں پر مشتمل ہوتی ہے)۔ ان کے علاوہ نیم فوجی دستوں اور مقامی پولیس کو بھی انتخابات کے موقع پر تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سات ہیلی کاپٹرس وشاکھاپٹنم میں استعمال کئے جائیں گے۔ کھمم، ورنگل، عادل آباد کے علاوہ ضلع پرکاشم کے نلا ملا جنلات اور رائلسیما علاقہ میں باقی ہیلی کاپٹرس کا استعمال ہوگا۔

Effective arrangements for peaceful elections in Andhra Pradesh - Chief Electoral Officer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں