پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 27-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-27

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 27-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-27

پریس نوٹ
آج اگر مسلمانان ہند کو ترقی کرنا ہو تو ضروری ہے کہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم میں بھی آگے آئیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار کا بھی خاص خیال رکھیں ۔ اسلام دنیا کی تعلیم حاصل کرنے سے روکتا نہیں بلکہ زمین آسمان، چاند ستارے پر غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت نے ان خیالات کا اظہار سورت گجرات میں انجمن تعلیم المسلمین کے سالانہ جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری معتمد تعمیر ملت اور عمر احمد شفیق معتمد تعمیر ملت شہر حیدرآباد انجمن برائے تعلیم المسلمین کی دعوت پر سورت پہنچے ۔ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی پستی کی وجہ تعلیم بھی رہی ۔ افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ہم دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو دنیا وی تعلیم حاصل کرنا ہماری ذمہ داری نہیں سمجھتے اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان دینی علوم سے بہت دور رہتے ہیں ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دونوں علوم میں اپنے آپ کو منوائیں۔ اس ملک میں اگر ہم قوم و ملت کی سربلندی چاہتے ہیں تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر میدان میں آگے آئیں ۔ حکومت کے ہر ادارے میں ہماری نمائندگی ہو ۔ آج اس بات کی شدید ضرورت ہےکہ ہم امریکہ ، یورپ اور عرب ممالک کے بجائے اپنا مستقبل بنائیں ۔ اپنی قابلیت کے ذریعہ قوم و ملت کا نام روشن کریں ۔ معتمد عمومی تعمیر ملت نے انجمنِ تعلیم المسلمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس انجمن کا کام قابل تحسین ہے ۔ اس کے معتمد رشید پٹیل کی کوششوں سے صورت و اطراف کے مختلف گاؤں کے ہزاروں غریب بچوں کو فری تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں ۔ یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ اس انجمن کے ذریعے تقریبا" 35 تا 40 لاکھ طلباء کو اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔ عمر احمد شفیق نے اس جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ مسلمان پچھلے 34 سالوں سے سائنس کی دنیا میں کوئی خاص کام انجام نہیں دے پاسکے ۔ ایک وقت ہر علوم میں مسلمانوں کا بول بالا تھا آج ہم نے دین و دنیا کو دو حصوں میں بانٹ دیا جبکہ قرآن و نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات ، دین و دنیا کی تعلیمات کو حاصل کرنا فرض قرار دیتی ہیں ۔ جب تک ہم سائنس میں آگے نہیں آتے، دنیا میں اپنا سکہ قائم کرنا مشکل نظر آتا ہے ۔ نبی کریم صلم نے کہا تھا کہ اگر علم حاصل کرنے کے لئے چین جانا پڑے تو چین کا سفر کرو اس حدیث مبارک سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تعلیم کے لئے اگر سفر کرنا پڑے ، سخت مشکلات اٹھانا پڑے تو بھی پیچھے مت ہٹو ۔

پریس نوٹ
دفتر عام ظرافت مشیر تنظیم کے پریس نوٹ کے موجب اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیےکوشاں رہنے اور نئے قلمکاروں کو ابھرنے میں تعاون کی غرض سے پرانے شہر حیدرآباد کے ماہر تعلیم فرغام ظرافت صاحبزادہ میر وقارالدین علی خان مشیر " رباط ققنس " کی نگرانی و سرپرستی میں پرانے شہر حیدرآباد کے محلہ فاروق نگر فلک نما میں فروغ ادب کے لئے علمی و ادبی تنظیم کا " رباط" قفس " کے نام سے قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تنظیم میں جملہ 22 اراکین عاملہ ہیں تمام عاملہ کی متفقہ رائے سے مشیر تنظیم نے گلبرگہ کے کہنہ مشق شاعر شعلہ بیاں مقررظہیر احمد ظہیر گلبرگوی کو صدر منتخب کیا گیا اور نوجوان شاعر تشکیل نورزاقی و فرزند طالب رزاقی کو نائب صدر منتخب کیا گیا اور معروف ٹیوٹر سید امجد قادری کو معتمد چن لیا گیا۔ چند یوم میں تنظیم کے دیگر عہدیداران کے نام کا اعلان کیا جانے والا ہے، جس کی اطلاع اخبارات کے ذریعے دی جائے گی ۔ ادبی ذوق رکھنے والے محبان اردو صدر یا نائب صدر سے مل کر مل کر رکنیت کا فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ رکن بننے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے صرف فارم پُر کرکے داخل کرنا کافی ہے ۔ چند ماہ کے بعد "عبقری ولا فاروق نگر" سے سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں