ابوظہبی کے ریستوراں میں انڈین ریلویز کی ڈشز دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-27

ابوظہبی کے ریستوراں میں انڈین ریلویز کی ڈشز دستیاب

India-railway-food-chugs-into-Abu-Dhabi
متحدہ عرب امارات میں انواع و اقسام کے ہندوستانی کھانوں کے شوقین کو ایک انوکھا اور بےمثال موقع فراہم کرتے ہوئے ایک مقامی ریستوراں نے ہندوستانی ریلویز کی ٹرینوں میں 100 سے زائد برسوں سے فراہم کیے جانے والے کھانوں کی پیشکش کے ذریعے اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈیگو ریستوراں نے 3 طرح کے کھانو ں کی فہرست مرتب کر رکھی ہے ۔ جس سے ٹرین کے روٹ کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ممبئی سے دہلی ( راجدھانی ایکسپریس ) ، کولکتہ سے دہلی ( ہوڑا راجدھانی) اور دہلی سے جئے پور و آگرہ جانے والی ٹرین پر پیش کئے جانے والی ڈیشیز فراہم کی جارہی ہیں ۔ گلف نیوز نے اس پروگرام کو مرتب کرنے والے محمد عرفان قریشی کے حوالے سے بتاجایا کہ ہم نے انڈین ریلویز میں فراہم کئے جانے والی ڈیشیز کا جائزہ لیا اور اس میں تھوڑی بہت ترمیم سے اسے اور بھی ذائقہ دار بنانےکی کوشش کی ۔ ان ڈیشیز میں خصوصی طور پر آلو چاٹ ، ویجیٹیبل موموز ، ریلوے ٹوماٹوسوپ کے علاوہ متعدد وجیٹرین ڈیشیز شامل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز کی طرح ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے انواع و اقسام کی ہندوستانی ڈیشیز سے لطف اندوز ہونے کا موقع " انڈیگو " میں حاصل ہوتا ہے ۔ کھانوں کو حقیقی ہندوستانی بنانے کے لئے محمد عرفان قریشی مختلف اقسام کے ہندوستانی مصالحہ جات استعمال کر رہے ہیں ۔ جن میں مرچ ، زعفران، ہلدی اور املی وغیرہ شامل ہیں ۔

India's railway food chugs into Abu Dhabi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں