پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 23-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 23-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-23

(پریس نوٹ)
پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کمیٹی نے مستعدو اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014ء کے دوران مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار کی عمر 25تا50سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار مقررہ نمونہ کے مطابق درخواستیں ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے 31مارچ یا اس سے قبل دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی اور نامکمل یا دستاویزات کے بغیر وصول ہونے والی درخواستوں کو کوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی حج کمیٹی نے پہلی مرتبہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار دیاہے۔ سینئر عہدیدار جیسے مرکزی یا ریاستی حکومت کے گروپ آفیسر درخواست دینے کا اہل قراردیا ہے۔ سینئر عہدیدار جیسے مرکزی یا ریاستی حکومت کے گروپ آفیسر درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ہر تین سو عازمین کے ہمراہ ایک خادم الحجاج کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ عبدالحمید ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہاکہ جن امیدواروں نے مرکزی یا ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن یا ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی ہو، ان کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ امیدواروں کو عربی زبان کے علاوہ حج امور سے واقفیت لازمی ہو۔ خادم الحجاج کو عازمین حج کے ہمراہ ہی جانا ہوگا اور ان کے ساتھ ان کے افراد خاندان نہیں رہنے چاہئے۔ منتخب خادم الحجاج کو یہ انتباہ بھی دیا جارہا ہے کہ اگر کسی خادم الحجاج کی کارکردگی کے تعلق سے قونصل جنرل انڈیا، حج کمیٹی آف انڈیا یا وزارت خارجہ کی جانب سے خراب رپورٹ وصول ہو تو انہیں ان کے سفر سعودی عرب پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے خرچ کی جانے والی ساری رقم واپس کردینی ہوگی۔ درخواست فارم اور تفصیلات ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(پریس نوٹ)
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے تعلیمی شعبہ میں مسلمانوں کی ترقی کیلئے مزید ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ آئی آئی ٹیز میں مسلمانوں کی انتہائی کم یعنی صرف 3فیصد ہی نمائندگی ہے۔ اس لئے ایم ایس نے آئی آئی ٹیز میں داخلوں کیلئے مستحق طلبہ کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈیمی جناب افضل الرحمن نے آج جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایاکہ جاریہ سال مستحق طلبہ کی نشاندہی کیلئے آئی آئی ٹی اسکریننگ ٹسٹ 13اپریل 2014ء کو منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منتخبہ طلبہ کو مفت ٹیوشن فیس، مفت غذا اور مفت رہائش کی سہولت کے علاوہ معاشی طورپر کمزور طلبہ کو دوسال (انٹرمیڈیٹ سال اول۔ دوم) کیلئے ماہانہ ایک ہزار روپئے اسٹائیفنڈ دیا جائے گا۔ طلبہ کو حیدرآباد میں ہی رہنے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ ایم ایس کے سال اول کے آئی آئی ٹی بیاچ کے نتائج حوصلہ افزا رہے جہاں 28طلبہ کے منجملہ 4طلبہ نے 99فیصد اور 24 طلبہ نے 95فیصد نشانات حاصل کئے۔ آئی آئی ٹی اسکریننگ ٹسٹ کے فارم ویب سائٹ www.mseducationacademy.inپر بھی دستیاب ہیں۔ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز 2کلر فوٹو، ایس ایس سی کے ہال ٹکٹ کی زیراکس یا اسکول کا شناختی کارڈ منسلک کرنا چاہئے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں