پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 21-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 21-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-21

(اعتماد نیوز)
چراغ علی لین عابڈس میں واقع شرف الدین خیراتی ٹرسٹ وقف کے متولی کو معطل کرکے جائیداد کو راست وقف بورڈ کی نگرانی میں حاصل کرلیا گیا۔ متولی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف انسداد کرپشن ایکٹ، فوجداری مقدمہ اور وقف ایکٹ کی خلا ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ جناب شیخ محمد اقبال آئی پی ایس اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ چراغ علی لین میں 1100 مربع گز پر واقع وقف کامپلکس پر متولی نے مہیشوری بلڈرس سے غیر قانونی معاہدہ کرتے ہوئے جگہ انہیں حوالہ کردی اور بلڈرس کی جانب سے ماہانہ 80 ہزار روپئے کرایہ متولی کو ادا کیا جارہا تھا، متولی نے عمارت چھت پر 180ماہ کیلئے سیل فون ٹاورس لیز پر حوالہ کردیا۔ ان میں سے کسی امور کی اجازت بورڈ سے حاصل نہیں کی اور نہ تعمیراتی اجازت لی گئی جس کی وجہہ سے متولی کو معطل کردیاگیا۔ اسپیشل آفیسر وقف بورڈ نے بتایاکہ معین منزل وقف جائیداد عابڈز جو جعلی این او سی کے تحت فروخت کردی گئی تھی اسے بورڈ کی راست نگرانی میں حاصل کیا جارہا ہے۔ رجسٹرار کو مکتوب روانہ کیا جارہا ہے کہ چونکہ بورڈ کی طرف سے کوئی پروسیڈنگ جاری نہیں کی گئی تھی اس لئے فروخت کی معاملت کو منسوخ کردیاجائے۔ انہوں نے بتایاکہ سرائے جوبلی( تریوینی لاج) کاچی گوڑہ کو بھی بورڈ کی راست نگرانی میں حاصل کرلیا گیا ہے کیونکہ کمیٹی کی مدت 2007ء میں ختم ہوچکی تھی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں