مئیر مکہ نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے منصوبوں سے شہر کے شمالی علاقوں میں جمع ہونے والے برساتی پانی کو مناسب طریقہ سے ڈرین کرنا ہے تاکہ موسم برسات میں علاقہ میں رہنے والوں کو کوئی دشواری نہ ہو۔ منصوبہ کے مطابق علاقے میں جدید بنیادوں پر سیوریج سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ نکاسی آب کا منصوبہ متعدد مراحل پر مشتمل ہوگا جسے مجموعی طور پر تین برسوں کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر البار کا کہنا تھا کہ مزدلفہ کے علاقے میں سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے 56 لاکھ کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کی تزئین و آرائش کے لیے دیگر منصوبے بھی زیر غور ہیں جن کے لیے جلد ہی ٹھوس منصوبہ بندی کر کے ان کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔
Sewerage & drainage system plans approved for Makkah
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں