راہل کو پارک سرکس میدان میں جلسہ کی اجازت نہیں - کولکاتا کارپوریشن #rahulrally - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

راہل کو پارک سرکس میدان میں جلسہ کی اجازت نہیں - کولکاتا کارپوریشن #rahulrally

کانگریس کے اجلاس کیلئے کولکتہ کارپوریشن، پارکس سرکس میدان دینے کو تیار نہیں ایسے میں آئندہ 25مارچ کو راہل گاندھی کے انتخابی اجلاس کیلئے پردیش کانگریس نے دوسری جگہ کی تلاشی شروع کردی ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کی تشہیر کیلئے پارک سرکس میدان میں ایک بڑا جلسہ کرنے کی تیاری میں جٹی تھی۔ پارک سرکس میدان میں ہونے والے اس جلسے میں راہل گاندھی کا عوام سے براہ راست خطاب آئندہ 25 مارچ کو ہونے والا تھا۔ پردیش کانگریس نے پارک سرکس میدان میں اجلاس کرانے کیلئے کولکتہ کارپوریشن سے اجازت طلب کی تھی لیکن کارپوریشن نے پارک سرکس میدان میں یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ راہل گاندھی کا حطاب پارک سرکس میدان میں نہیں ہوگا بلکہ جلسہ کیلئے شہر کی کسی اور جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ فی الحال ریاستی کانگریس 25مارچ کو ہونے والے اجلاس کیلئے کسی اور جگہ کی تلاش میں جٹی ہے۔ ان حالات میں بھی اب راہل گاندھی کو بنگال آمد پر بھی شبہات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہاکہ راہل گاندھی کولکتہ اور شمالی بنگال میں ریلی سے خطاب کرسکتے ہیں۔ راہل گاندھی کا بنگال دورہ بہت ہی اہم سمجھا جارہاہے۔ کئی سینئر کانگریسی لیڈروں نے انتخاب لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

Rahul Gandhi to hold workers meeting in Kolkata March 25

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں