پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

پرانے شہر کی خبریں - old city news 09 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-09

(منصف نیوز بیورو)
تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ٹی آرایس کے اقتدار آنے پر حیدرآباد کی ترقی کیلئے ایک نیا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ حیدرآباد، ریس کورس (ملک پیٹ) کو شہر سے باہر منتقل کردیاجائے گا۔ اسی طرح چنچل گوڑہ جیل کو چیرلہ پلی جیل کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی دستیاب ہوگی جسے رئیل اسٹیٹ کو فروغ ہوگا اور ٹریفک کشیدگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔ اس اراضی کو تعلیم اور دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریس کھیلنے کیلئے استعمال کی جانے والی زمین کو تعلیمی مرکز بنایا جاسکتا ہے۔ نمستے تلنگانہ ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ میرا یہ شخصی خیال ہے کہ حیدرآباد ریس کورس کی 126 ایکڑ اراضی کو ایک اچھے تعلیمی مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح چنچل گوڑہ کی اراضی کو اسی مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ترقی صرف شہر کی حد تک نہیں رہنی چاہئے، شہر کے اطراف بھی چھوٹے شہروں کو قائم کیا جانا چاہئے جس طرح امریکہ نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بینکاک میں بھی اسی طرح کی کوششیں کی جارہی ہے۔ کے سی آر نے ریاست کی یونیورسٹیوں میں خود مکتفی کورس پر رواج پر سخت تنقید کی اور کہاکہ یونیورسٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو معمولی فیس پر تعلیم دے۔ انٹرمیڈیٹ سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک بچوں کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ انسانی حقوق کی قائد پروفیسر ہرگوپال کے ٹیلی فون کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی، انسان کے کردار سازی کے مراکز ہوتے ہیں لیکن حکومت گرانٹ روکتے ہوئے اسے معاشی طورپر کمزور کردیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یونیورسٹی زائد فیس پر نشستیں مختص کررہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ماضی کے سنہری دور کو بحال کیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی سطح کے مماثل کرنے کی ضرورت ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ جس دن تلنگانہ کی تشکیل کی صدر جمہوریہ نے منظوری دی اور گزٹ جاری ہوا اس کے بعد مرکزی کابینہ نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے آندھرا کو آسمان کو چھوتے ہوئے مراعات کا اعلان کیا جو غیر قانونی ہے۔ ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ صدر جمہوریہ کو اس تعلق سے مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آرڈنینس میں ترمیم کی منظوری دیں۔ ٹی آرایس کے سربراہ نے کہاکہ حیدرآباد اور اس کے مراکزمیں کمپیوٹر سافٹ اور ہارڈ ویر پارک قائم کئے جائیں گے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گے۔ اس محکمہ میں کام کرنے والے انجینئرنگ کے قیام کیلئے بھی اچھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اب سافٹ ویر انجینئرس ایک کمرے میں 3 اور 4قیام کررہے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے زراعت، آبپاشی اور دیگر دیہی مسائل کے حل کرنے کا وعدہ کیا۔

(یو این آئی)
اپولو ہاسپٹل نے فکی ایف ایل او، ایلوٹھرسڈے وجے آر سی کنونشن اور ٹریڈ فیر کے ساتھ عالمی یوم خواتین کے موقع پر آج صحت کو قابل دسترس بنانے، آئی ایم لیڈی اقدامات کا آغازکیا۔ اپولو ہاسپٹلس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سنگیتا ریڈی، اداکارہ لکشمی منچو، کویتا صدر تلنگانہ جاگرتی اور کسیرا ریڈی صدرنشین جے آر سی کنونشن سنٹر نے رسمی طورپر اقدامات کا آغازکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنگیتا ریڈی نے کہاکہ صحت ایک سب سے بڑی نعمت ہے اور ان شروعات کا مقصد خواتین کی صحت کا احاطہ کرنا ہے ۔ آن لائن پورٹل "I am Lady" پر خواتین کی صحت و تندرستی پر جدید جانکاری فراہم کی جائے گی۔ مختلف شعبہ کی خواتین کیلئے نظریات، خواب، عزم مقاصد اور فکر میں حصہ دار بننے یہ ایک پلیٹ فارم ہوگا۔ ہم تمام کیلئے جشن منانے بہت کچھ ہے مگر اس موقع پر ہمیں یاد آتا ہے کہ بعض امور ایسے ہیں جن میں لازماً تبدیلی کی ضرورت ہے۔ خواتین کے ساتھ آج بھی روزگار میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہیں مردوں کیمقابلہ میں ادائیگی کم کی جاتی ہے۔ ہمارے ملک کی خواتین کو غذایت کم ملتی ہے جس کے نتیجہ میں فی ماہ 55ہزار سے زیادہ بچے فوت ہوتے ہیں صرف چین میں فی ماہ 6ہزار بچے فوت ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں دماغی کینسر تشویش کی سب سے بڑی وجہہ ہے۔ امریکہ میں ایسا کوئی کیس نہیں ہے۔ ہر طبقہ میں خواتین کے خلاف مظالم ہیں جو تشویش کی بڑی وجہہ ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں