نظام آباد کے کانگریس اور تلگودیشم قائدین کی مجلس میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

نظام آباد کے کانگریس اور تلگودیشم قائدین کی مجلس میں شمولیت

حیدرآباد۔
(اعتماد نیوز)
بلدی انتخابات سے قبل نظام آباد ٹاون میں برسر اقتدار کانگریس اور تلگودیشم کو آج اس وقت شدید دھکا پہنچا جب اس پارٹی کے دو اہم قائدین میر مجاز علی سابق ڈپٹی مئیر کانگریس اور محمد شکیل احمد تلگودیشم جنرل سکریٹری نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین میں شامل ہوگئے۔ ان قائدین نے آج سہ پہر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی، قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی اور مجلس ارکان مقننہ و کارپوریٹرس کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرصدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ان قائدین کا خیرمقدم کیا اور ان کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر ایم فہیم صدر ٹاون مجلس نظام آباد، سید ذکی الدین سابق کارپوریٹر، جلال اکبر سابق صدر ٹاون، ماجد خاں، اعجازحسین، محمد ظہیر الدین جاوید نائب صدر وقف کمیٹی نظام آباد، کلیم احمد، محمد شہباز، سید رفیع الدین، ایم اے مقیت سابق کارپوریٹر، محمد اظہر، محمد انور، عبدالسمیع انصاری، ایم اے متین، ذاکراحمد، میر پرویزعلی اور دوسرے شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں