پرانے شہر کی خبریں - old city news 02 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

پرانے شہر کی خبریں - old city news 02 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-02

پریس نوٹ
پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کمیٹی نے مستعدو اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عومی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014ء کے دوران مملکت سعودی عرب میں حجاج کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار کی عمر 25تا50سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار مقررہ نمونہ کے مطابق درخواستیں ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے 31مارچ یا اس سے قبل دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی اور نامکمل یا دستاویزات کے بغیر وصول ہونے والی درخواستوں کو کوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حج کمیٹی نے پہلی مرتبہ عوامی شعبہ اور دستوری اداروں کے ملازمین کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار دیا ہے۔ سینئر عہدیدار جیسے مرکزی یا ریاستی حکومت کے گروپIآفیسر درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ہر تین سو عازمین حج کے ہمراہ ایک خادم الحجاج کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ عبدالحمید ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہاکہ جن امیدواروں نے مرکزی یا ریاست حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن یا ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی ہو ان کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ امیدواروں کو عربی زبان کے علاوہ حج امور سے واقفیت لازمی ہے۔ خادم الحجاج کو عازمین حج کے ہمراہ ہی جانا ہوگا اور ان کے ساتھ ان کے افراد خاندان نہیں رہنے چاہئے۔ منتخب خادم الحجاج کو یہ انتباہ بھی دیا جاتا ہے کہ اگر کسی خادم الحجاج کی کارکردگی کے تعلق سے قونصل جنرل انڈیا حج کمیٹی آف انڈیا یا وزارت خارجہ کی جانب سے خراب رپورٹ وصول ہوتو انہیں ان کے سفر سعودی عرب پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے خرچ کی جانے والی ساری رقم واپس کردینی ہوگی۔ درخواست فارم اور تفصیلات دفتر یا ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اعتماد نیوز
جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی چارمینار نے ثقافتی ورثہ کی حامل سٹی کالج کی عمارت کے تحفظ اور اس کالج کے نشاۃ ثانیہ کیلئے اپنی اور پارٹی کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے وہ آج سٹی کالج سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کا سب سے پہلا مدرسہ سٹی کالج ہے 1865ء میں سلطنت آصفیہ نظام سرکار نے مدرسہ آصفیہ قائم کیا جو اس وقت کا سب سے بڑا اسکول تھا۔1919ء میں اس کا سنگ بنیاد نظام سرکار نے رکھا اور 1921ء سٹی ہائی اسکول،1929ء میں سٹی کالج قائم ہوا، یہ عمارت ہیریٹیج عمارت ہے یہاں سے تعلیم پانے والے اعلیٰ عہدوں پر فائض ہیں یہ سارے ہندوستان میں اپنی علیحدہ شناخت اور نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہاں سے بہت سی مشہور شخصیتوں سے تعلیم حاصل کی جن میں ایس بی چوہان، وریندر پاٹل، پی شیونکر، ڈاکٹر چناریڈی شامل تھے۔ یہ عمارت آثار قدیمہ میں شمار کی جاتی ہے عمارت و تعلیم سے متعلق جو بھی مسائل ہیں ان کو نہ صرف وہ بلکہ پارٹی خود ان کو حل کروائی گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہیں اس پر افسوس ہے کہ حلقہ کارکن اسمبلی ہوں لیکن مجھے آج پہلی مرتبہ مدعو کیا گیا ہے انہوں نے اس پر ناراضگی کااظہار کیا اور کہاکہ تعلیمی و دیگر مسائل کو حل کریں گے مجلس اتحاد المسلمین تعلیم کے فروغ کی خواہاں ہے اور اپنے شہر کی لڑکیوں کیلئے ایک اور ویمن یونیورسٹی قائم کرنے کی کوشش بہت جلد حقیقت میں تبدیل ہوجائے گی۔ یہاں کی لڑکیاں و خواتین اس سے استفادہ کرسکیں گی جو آج تعلیم میں ہم سے پیچھے ہیں۔ نقیب ملت و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی چاہتے ہیں کہ تعلیم کو عام کیا جائے جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہوگی آج تعلیم مہنگی ہوگئی ہے غریب ماں باپ تنگی میں بھی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں بچوں کا کام یہ ہے کہ وہ ان کی امیدوں کو پورا کرے انہوں نے کہاکہ سٹی کالج کی عمارت تاریخی ورثہ ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی صحیح انداز میں دیکھ بھال و خوبصورتی کا خیال رکھے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں