US deeply concerned over violence in Thailand
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تھائی لینڈ میں تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے حملوں کی تیز تر تحقیقات کامطالبہ کیا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے اعلیٰ سفارتکار کے حوالہ سے بتایاکہ بعض بے قصور نوجوانوں کی ہلاکت خاندان کے بزرگوں کیلئے صدمہ کا باعث ہے اور ان واقعات کے پیش نظر تمام فریقین کو تشدد سے گریز اور صبروتحمل کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہئے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں گذشتہ نومبر سے حکومت مخالف مظاہروں سے اب تک 23افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 4بچے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 800 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جان کیری نے کہاکہ میں تھائی حکام سے ان حملوں کی تیز تر تحقیقات کرانے اور خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ سیاسی اختلافات تشدد سے ہرگز مٹائے نہیں جاسکتے۔ تھائی سیاست میں واشنگٹن کسی کی طرف داری کے حق میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے جمہوری اقدار اور لائحہ عمل کو نظر اندازکرنے سے سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ لہذا سمجھوتہ اور مفاہمت ضروری ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں