سرکاری ملازمین کے سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرنے پر تحدیدات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

سرکاری ملازمین کے سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرنے پر تحدیدات

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
مرکزی حکومت نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایاکہ وہ ایک مشاورتی نوٹ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو سرکاری نیٹ ورک اور سسٹم کے ذریعہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسی سوشیل ورکنگ ویب سائٹس تک رسائی سے روک دے گی۔ کارگذار چیف جسٹس بی ڈی احمد اور جسٹس سدھارتھ مردل پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مرکز سے کہاکہ وہ فوری ایک مشاورتی نوٹ جاری کرتے ہوئے سرکاری ملاں مین میں جن کے آفیشیل ای میل اکاونٹ ہیں بیرونی خدمات استعمال کرنے سے روک دیں۔ بنچ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل راجیو مہرا کے حلفنامہ کا نوٹ لیا جس میں کہا گیا کہ 4.5لاکھ سرکاری ملازمین کو سرکاری ای میل اکاونٹس دئیے گئے ہیں انہوں نے ان کا استعمال شروع کیا ہے۔ عدالت اس معاملہ کی آئندہ سماعت 30اپریل کو کرے گی۔

no social networking for govt employees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں