ہند پاک مشترکہ کلچر عکاسی - دہلی میں نمائش -امید کے رنگ- کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

ہند پاک مشترکہ کلچر عکاسی - دہلی میں نمائش -امید کے رنگ- کا افتتاح

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ہندوستان کے 4اور پاکستان کے 5مشہور آرٹسٹس، دونوں ممالک کے مشترکہ کلچر کی عکاسی کیلئے آرٹ کے نمونوں کی ایک نمائش کے اہتمام میں اشتراک کررہے ہیں۔ "امید کے رنگ" کے عنوان سے اس 6روزہ نمائش کا افتتاح 28 مارچ کو نئی دہلی میں ہوگا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی ا)"امپاورمنٹ" نے اس نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تنظیم، سماجی تبدیلی کیلئے آرٹ اور کلچر کو ایک اہم ذریعہ کے طورپر استعمال کرنے کی وکالت کرتی ہے۔ پاکستان کے آرٹستوں میں عائشہ درانی، فضا سلیم، آمنہ الیاس، رومیسا خان اور مریم خان شامل ہیں۔ ہندوستانی آرٹسٹوں میں گوگوئی سروج پال، سیما کوہلی، نپور کنڈو اور سونیکا اگروال شامل ہیں۔ نمائش میں ہر آرٹسٹ کے تین، تین آرٹ نمونے رکھے جارہے ہیں۔ یہ فنکار ایک 10میٹر طویل کینویس پر اپنے فن کے مظاہرہ میں بھی اشتراک کریں گے۔ این جی او کے صدر کمار وکاس سکسینہ نے بتایاکہ "یہ نمائش مختلف پس منظروں، طرز زندگی اور مکاتب خیال کے حامل اعلیٰ ذہنوں کے مابین ایک منفرد امتزاج کیلئے اسٹیج تیار کرے گی۔ امید ہے کہ یہ نمائش دونوں ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثہ کو سامنے لائے گی اور نوجوانوں کو یہ روشنی ملے گی کہ وہ زیادہ بہتر انداز میں ہمدردی کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں"۔ سکسینہ نے بتایاکہ اس نمائش کا مقصد یہ ہے کہ سرحد پار کے عوام کو یہ سمجھنے میں مدد دی جائے کہ ان کے نظریات، جذبات و احساسات خود ان کی طرح مشترک ہیں۔ پاکستانی آرٹسٹ عائشہ درانی نے بتایاکہ وہ کوئی باغی قسم کی نسوانیت پسند نہیں ہیں بلکہ مزید حقوق چاہتی ہیں۔ آمنہ الیاس نے جو لاہور میں اپنے اسٹوڈیو سے کام کرتی ہیں اور مجسموں اور پیٹنگیس کی تیاری کیلئے بنیادی طورپر شیشہ اور تھرمو پلاسٹک استعمال کرتی ہیں۔ ہندوستانی آرٹسٹ سونیکا اگروال، ملک کے اور بیرون ملک میں اپنی پینٹنگس کی نمائش کرتی رہی ہیں جن میں خواتین کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔ گوگوئی سروج پال، کل سے شروع ہونے والی نمائش میں فائبر گلاس اور تھرپو پلاسٹک کلچر مجسموں کا نمائش کریں گی۔ پاکستانی آرٹسٹ مریم حنیف نے حال ہی میں "ویژول آرٹس" میں ایم اے آنرس کیا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ آرٹس کا مشاہدہ کرنے والے لوگ حسن فطرت کی بلندی کو محسوس کریں۔ انڈین کونسل برائے کلچرل ریلیشنس احاطہ میں یہ نمائش آئندہ 2اپریل تک جاری رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں