مجالس مقامی انتخابات- نتائج کو عام انتخابات تک روک دینے سپریم کورٹ ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

مجالس مقامی انتخابات- نتائج کو عام انتخابات تک روک دینے سپریم کورٹ ہدایت

حیدرآباد۔
(یو این آئی)
سپریم کورٹ نے آج ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ مجالس مقامی کے نتائج لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے مکمل ہونے تک جاری نہ کریں۔ اس طرح ریاست کے سیاسی جماعتوں کو کافی راحت ملی۔ پنچایت اور مجلس مقامی کے انتخابات عام انتخابات سے قبل منعقد ہونے والے تھے جس کے نتائج 13اپریل کو جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کو اس بات کا خوف تھا کہ ان نتائج کا عام انتخابات پر اثر پڑے گا۔ ضلع پریشد، منڈل پریشد اور بلدیات کے انتخابات کے نتائج اب7مئی کے بعد ہی جاری کئے جائیں گے۔ آندھراپردیش میں انتخابات کا موسم چل رہا ہے یہاں 22ضلع پریشد اور 1096 منڈل پریشد کے انتخابات 6 اور 11اپریل کو منعقد ہیں۔ آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات30 اپریل اور 7مئی کو مقرر ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے 8اپریل کو منعقدہ انتخابات کو 11اپریل کو منعقد کئے جائیں کیونکہ اس دن رام نومی ہے۔ آندھراپردیش ہائیکورٹ میں بھی ایک رٹ درخواست داخل کرتے ہوئے ضلع پریشد، منڈل پریشد اور بلدیات کے انتخابات کو ملتوی کرنے یا کم ازکم نتائج کو عام انتخابات تک روک دینے کی التجا کی گئی ہے۔ بحث دو دن سے جاری ہے۔ اب سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ہائی کورٹ میں یہ مسئلہ بے مقصد ہوجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں