حکومت طالبان کے ساتھ بات چیت کے معاملے پر سنجیدہ - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-14

حکومت طالبان کے ساتھ بات چیت کے معاملے پر سنجیدہ - نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے بتایاکہ ان کی حکومت ملک میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ بات چیت میں سنجیدہ ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایاکہ امن (لڑائی بندی) کی خاطر طالبان کے مطالبات پر حکومت کی نئی کمیٹی تبادلہ خیال کرے گی۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ دائرہ دستور سے باہر کسی مطالبہ کی یکسوئی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایک اعلامیہ میں نواز شریف کے حوالہ سے کہا گیا کہ حکومت، تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی اجاگر کیا کہ حکومت چیلنجز سے مقابلہ کیلئے تیار ہے اور معاشرہ میں امن و سکون کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک اہم مذہبی نکتہ کو بھی اجاگر کیا کہ انتہا پسندی کا خاتمہ حقیقی اسلامی تعیمات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ علامہ طاہر اشرفی کی زیر قیادت پاکستان علماء کونسل وفد نے ملک میں امن و سکون کیلئے وزیراعظم کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات میں مکمل تعاون کا تیقن بھی دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں