مدھو سدن وڈوڈرا میں مودی کے خلاف کانگریس امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-26

مدھو سدن وڈوڈرا میں مودی کے خلاف کانگریس امیدوار

کانگریس نے اپنے جنرل سکریٹری مدھو سدن مستری کو وڈوڈرا سے نریندر مودی کے خلاف امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے آج لوک سبھا امیدواروں کی ساتویں فہری جاری کردی۔ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا اشوک راؤ چوہان کو نانڈیڑ سے ٹکٹ دے دیا گیاہے۔ ساتویں فہرست میں 12امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ احمد کے حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار فلم اداکار پریش راول کے خلاف ہمت پٹیل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایک اور حیرت انگیز فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیراطلاعات و نشریات منیش تیواری کو لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے حلقہ لدھیانہ سے کانگریس نے رونیت بٹو کو ٹکٹ دیا ہے۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے آج ساتویں فہرست جاری کردی۔ وارانسی سے نریندر مودی کا مقابلہ کون کرے گا؟ اس کا ابھی تک پارٹی نے فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس حلقہ کیلئے دو نام گشت کررہے ہیں، ایک ہیں ڈگ وجئے سنگھ اور دوسرے ڈاکٹر کرن سنگھ۔ کانگریس بار بار یہ کہتی آرہی ہے کہ مودی کے مقابلہ میں بہت ہی طاقتور لیڈر کھڑا کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان ابھشیک سنگھوی نے کہاکہ سنٹرل الیکشن کمیٹی نے جس کی صدارت سونیا گاندھی کررہی ہے، وارانسی حلقہ کے امیدوار کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بہت جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔ اجئے ماکن سے جب استفسار کیا گیا کہ مودی کو شکست دینے کیلئے کیا کانگریس اروند کجریوال کی حمایت کرے گی؟ انہوں نے جواب دیا کہ ان کی پارٹی 125 سال سے فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ قوم کو کانگریس پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ لکھنو سے یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سماج وادی پارٹی نے وڈوڈرا سے اپنے امیدوار کیرتی ہریش یادو کو نریندر مودی کے مقابلہ میں کھڑا کیا۔ ایس پی نے گجرات میں 10امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے مودی کو شکست دینے کیلئے اپنی پارٹی کے امیدوار کی دست برداری کو خارج ازامکان قرار دیا۔

Congress now fields Madhusudan Mistry against Narendra Modi in Vadodara

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں