مودی کے خوف سے بی جے پی قائدین میں بھگدڑ کی کیفیت - لالو پرساد یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

مودی کے خوف سے بی جے پی قائدین میں بھگدڑ کی کیفیت - لالو پرساد یادو

پٹنہ۔
(پی ٹی آئی)
بی جے پی کے داخلی اختلافات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سے خوفزدہ ہوکر بی جے پی قائدین پارٹی چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور وہاں بھگدڑ جیسی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ لالو نے کہاکہ بی جے پی قائدین و اپنی عزت اور وقار کے لالے پڑگئے ہیں اور کہاکہ مودی خود اپنی پارٹی کو تباہ کررہے ہیں۔ لالو پرساد نے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، جسونت سنگھ، لال منی چوبے آزاد امیدوار کی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا حوالہ دیا۔ جسونت سنگھ اور چوبے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگیاں داخل کرچک ے ہیں۔ لالو نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں میں داخلی لڑائی چھڑ گئی ہے اور وہ از خود تباہ ہوجائیں گے۔ بہار اور پورے ملک میں صرف یوپی اے کی لہر ہے۔ لالو پرساد کھگاریہ، بھاگلپور اور بنکااضلاع میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کررہے تھے۔ یادو نے ضلع بھاگلپور کے سنہولا علاقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار پارلیمانی انتخابات میں اگر یوپی اے کی جیت ہوتی ہے تو ملک بچ سکتاہے، ورنہ دوسرے اتحاد کی حکومت بننے کی صورت میں یہ ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات صرف ایک انتخابی عمل نہیں بلکہ اس سے ملک کا مستقبل طے ہوگا۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے کہاکہ بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں فرقہ پرست طاقتوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جس کی جہہ سے ملک کا مستقبل یقیناً متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دور حکومت میں ریاست کے اندر کوئی بھی فساد نہیں ہوا تھا۔ یادو نے بہار کی برسر اقتدار نتیش حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت میں افسر شاہی بڑھی ہے اور اس سے عوام پریشان ہورہے ہیں۔ نتیش حکومت کی مدت کار میں ترقیاتی کام بھی متاثر ہورہے ہیں۔ دریں اثناء گیا (بہار) میں پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ماؤ نوازوں نے گیا ضلع کے دو مختلف علاقوں میں طاقتور بم دھماکے کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کی ریالی سے عین قبل دو موبائل ٹاورس کو اڑا دیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نشانت تیواری نے بتایاکہ تقریباً100 ماؤنواز اس علاقہ میں جمع ہوگئے اور انہوں نے ایک خانگی کمپنی کے دو موبائل ٹاورس کو اڑادیا۔ انتہا پسندوں نے ماؤ نوازوں سے متاثرہ اضلاع میں بند کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں ان کے کیڈر کے10 ارکان کو انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیاتھا۔ مودی نے آج دوپہر گیا کے ماؤ نوازوں سے متاثرہ علاقہ سسرام میں انتخابی ریالی سے خطاب کیا۔ اسی دوران مودی کی ریالی سے عین قبل ماؤنوازوں کے تشدد پر بی جے پی نے تشویش ظاہر کی ہے۔ بی جے پی ترجمان نرملا سیتارامن نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ بی جے پی، ہندوستان کے عوام اور مییا کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتی ہے مودی کو کتنے خطرات درپیش ہیں۔ خاص طور سے نریندر مودی کی ریالیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اس سے پہلے بھی وزیر داخلہ سے رجوع ہوئی اور مودی کو درپیش خطرات سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں