(ایجنسیاں)
نریندر مودی نے بہار اور جھارکھنڈ میں کئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ترقی کی کمی کیلئے مرکز اور نتیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ گیا میں بے قابو بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ لوک سبھا انتخابات میں اپنے "بھارت وجے ابھیان" کے تحت بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی نے بہار اور جھارکھنڈ میں کئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان ریاستوں میں ترقی کی کمی کیلئے مرکز اور نتیش کمار حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کو جم کر نشانہ بنایا۔ گیا میں بے قابو ہوتی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ پولیس اور بھیڑ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ گیا میں نریندر مودی کی ریلی میں ہنگامہ مچ گیا اور پولیس نے بے قابو ہوئی بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ ہجوم نے پولیس پر جوتے چپلوں اور پتھروں سے حملہ کے۔ بعد میں سینئر لیڈران نے کسی طرح لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ پرامن کیا اور پھر مودی ریلی سے خطاب کرسکے۔ بہار کے ساسارام میں ریلی کو خطاب کرنے ک یبعد جب مودی گیا کے گاندھی میدان پہنچے تو وہاں انتظار کرہے لوگ وی وی آئی پی گیلری میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس انہیں روکنے کیلئے آگے بڑھی تو لوگوں نے پولیس کو آگے دھکیلتے ہوئے زبردستی اسٹیج کی طرف جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے صورتحال بگڑی دیکھ کر بھیڑ پر لاٹھی چارج کردیا۔ جواب میں ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ کافی دیر بعد تک بھی میدان میں افراتفری کی حالت بنی رہی۔ بی جے پی لیڈروں نے لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی۔ اس سے پہلے ساسا رام میں بہار میں ترقی کے فقدان کیلئے مرکز اور ریاست کی نتیش کمار حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ اگر بی جے پی اقتدار میں آجائے تو تمام مشرقی علاقے میں ترقی کو رفتار ملے گی۔ لوک سبھا اسپیکر میرا کمار پر چٹکی لیتے ہوئے مودی نے کہاکہ خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے علاقے میں خواتین کی صورتحال پر کافی کم توجہ دی۔ یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ جب جھارکھنڈ بہار کا حصہ تھا تو آپ کے پاس کافی کوئلہ تھا، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومت نے بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کچھ خاص نہیں کیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں