(پی ٹی آئی)
بہار کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے سے انکار کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریل روکو احتجاج کے سبب آج ریاست کے مختلف حصوں میں ٹرین خدمات درہم برہم ہوگئیں۔ پولیس نے بتایاکہ پٹنہ سچیوالیہ اسٹیشن پر ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کرنے کی پاداش میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی، ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن نند کشور یادو، ریاستی بی جے پی صدر منگل پانڈے اور کئی پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے پٹنہ، دربھنگہ، بیتیا، کیمور، بھاگلپور، مظفر پور اور ریاست کے دیگر حصوں میں بھی ٹرینوں کو روک دیا۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لے کر دوسرے مقام کو منتقلی سے قبل سشیل کمار مودی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ مرکز بہار جیسی غریب اور پسماندہ ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہا ہے۔ خصوصی موقف اور ریاست کی تیز ترقی کیلئے پیاکیج دینے سے انکار کررہا ہے۔ ریلوئے ذرائع نے بتایاکہ آج صبح بند کے حامیوں اور امتحان کیلئے جانے والے طلباء کے مابین راجندر نگر ٹرمنل پر جھڑپیں پیش آئیں۔
Special category status: BJP holds rail roko in Bihar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں