(ایس این بی)
2014ء کے عام لوک سبھا انتخابات کیلئے شیوسینا نے بھی اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے لیکن حیرت انگیز طورپر اس میں پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق لوک سبھا اسپیکر منوہر جوشی کا نام نہیں ہے۔ مانا جاراہ ہے کہ نام نہ ہونا شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کی ناراضگی کا نتیجہ ہپے۔ جن امیدواروں کے نام پہلی فہرست میں جاری کئے گئے ہیں ان میں پرتاپ راؤ جادھو( بلڈھانا)، آنند راؤ اڈسول(امراوتی)، کرپال تمانے( رام ٹیک)، بھاونی گاولی(ایوت محل واشم)، سبھاش وانکھیڈے(ہنگولی)، سنجے بنڈو جادھو(پربھنی)، سری کانت شندے(کلیان)، راجن وچارے(تھانے)، گجانن کیرتکر(ممبئی نارتھ ایسٹ)، راہل شیوالے(ممبئی ساؤتھ سنٹرل)، اروند سانت (ممبئی ساؤتھ)، اننت گیتے(رائے گڑھ)، شیواجی راؤ آڈھل راؤپاٹل(شرور) اور ونائک راؤت(رتناگیری سندھودرگ) شامل ہیں۔ واضح ہوکہ قبل ازیں گذشتہ روز راشٹرا وادی کانگریس نے بھی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں کئی ریاستی لیڈروں کو موقع دیا گیا ہے۔ جن امیدواروں کے نام جاری کئے گئے ہیں ان میں پرفل پٹیل(بھنڈارا، گوندیا)، چھگن بھوجبل(ناسک)، وجئے سنگھ موہتے پاٹل(ماڈھا)، ڈاکٹر پدم سنگھ پاٹل(عثمان آباد)، محترمہ سپریاسلے(بارامتی)، ادین راجے بھوسلے(ستارا)، ڈاکٹر ستیش پاٹل(جلگاؤں)، ڈاکٹر سنجیو نائک(تھانے)، سنجے دینا پاٹل(ممبئی نارتھ ایسٹ)، آنند پرانجپے(کلیان ڈومبیولی)، راجیو راجالے(احمدنگر)، منیش جین(راویر)، کرشن راؤ انگلے(بلڈھانا)، دیودتانکم(شرور)، وجے بھاملے (پربھنی)، دھننجے مہاڈک(کولہاپور)، نوینت رانا(امراوتی) اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوارایم بی بی ایس(ڈنڈوری)شامل ہیں۔
Lok Sabha election: Shiv Sena releases first list of candidates
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں