شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد میں 10مارچ کو ایک روزہ ورک شاپ‘ ماہرین صحافت کی شرکت
پروفیسر ایس لمبا گوڑ پرنسپل‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو اور محمد عابد علی سینئیر لیکچرر کامرس گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب یوجی سی گرانٹس کے زیر اہتمام شعبہ اردو کی جانب سے کالج کے اردو میڈیم طلبا ء کے لئے ایک روزہ ورکشاپ بعنوان’’ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعارف اور اردو صحافت میں روزگار کے مواقع‘‘ 10مارچ بروز پیر کالج ای کلاس روم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ کی صدارت پروفیسر ایس لمبا گوڑ پرنسپل کالج کریں گے۔ اس ورکشاپ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ماہرین ڈاکٹر فضل اللہ مکرم چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی‘ جناب مصطفی علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ جرنلزم و ماس میڈیا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد اور سید احمد جیلانی سینئیر نیوز اینکر ای ٹی وی اردو شرکت کریں گے اور طلبا کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ‘اردو صحافت ‘ٹی وی نیوز ریڈینگ‘ پروگرام اینکرنگ اور پیشہ وارانہ صحافت سے متعلق تفصیلی معلومات دیں گے۔ گری راج کالج کے سابق طلبا اور صحافت سے دلچسپی رکھنے والے دیگر نوجوان بھی اس ورکشاپ میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کنوینر ورکشاپ سے فون 9247191548 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Workshop in giriraj college on print/electronic media and urdu journalism
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں