گیلانی اور مقتول گورنر کے فرزندوں کو رہا کرنے سے طالبان کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

گیلانی اور مقتول گورنر کے فرزندوں کو رہا کرنے سے طالبان کا انکار

طالبان نے سابق پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے فرزند کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ تحریک پاکستان کی شوریٰ نے پشاور اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کے فرزند اجمل خاں کو رہا کرنے سے اتفاق کیا۔ طالبان شوریٰ نے کہا کہ سندھ جیل میں بند ان کے ساتھیوں کی رہائی کے عوض وائس چانسلر کے فرزند کو رہا کیا جائے گا۔ اجمل خاں کو یونیورسٹی آف پشاور کے قریب پروفیسر کالونی میں بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا تھا۔ انہیں 7 ستمبر 2010 کو ان کے ڈرائیور کے ساتھ اغوا کر لیا گیا تھا۔ تاہم ڈرائیور کو دو سال کے بعد رہا کیا گیا ۔ طالبان نے کہا کہ اس معاملہ کو سند حکومت سے رجوع کرنے کے بعد ان کے دو ساتھیوں کی رہائی کوممکن بنایا جائے گا۔ چہار شنبہ کے دن راست مذاکرات کے دوران تحریک نفاذ شریعت محمدی کے صدر کو بھی رہا کرنے کا مسئلہ زیر بحث آیا۔

Taliban refuses to release sons of Gilani, Taseer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں