1/مارچ پٹنہ ایجنسیاں
بہار کی سیاست میں کچھ دنوں سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی کے اتحاد کو لے کر راشٹرا جنتادل نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ اب "گٹھ بندھن، کا نہیں’ لٹھ بندھن، کا وقت آگیا ہے۔ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد نے کہاکہ اتحاد کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب وہ انتخابی مہم پر اپنی توجہ مرکوزکریں گے۔ لالو جمعہ کی رات پٹنہ پہنچے۔ وہ کانگریس کے ساتھ راشٹریہ جنتادل کے اتحاد کی بات طے کرنے کیلئے دہلی گئے تھے، لیکن اس معاملے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ لالو نے پٹنہ پہنچنے کے بعد کہاکہ "اتحادکا وقت ختم ہوچکا ہے، اب سیاسی لڑائی لڑنے کیلئے میدان میں اترنے کا وقت ہے،۔ دوسری جانب راشٹریہ جنتادل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے بہار میں کانگریس کو 11اور راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کو ایک لوک سبھا سیٹ دینے کی پیشکش کی اور دونوں جماعتوں سے کہاکہ وہ کل پٹنہ میں ہونے والی راشٹریہ جنتادل پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ سے قبل اس سلسلے میں مطلع کریں۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کو لے کر لوک جن شکتی پارٹی کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کو تخیل سے باہر بتاتے ہوئے لالو نے کہاکہ جس بی جے پی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ مل کر پاسوان کمیونٹی کو انتہائی دلت کمیونٹی سے باہر رکھا رام ولاس پاسوان نے اسی کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ رام ولاس پاسوان نے ہولی کے تہوار کے پہلے ہی اپنے نظریات کو "ہولی دہن" کرلیا۔ راشٹریہ جنتادل لیڈر نے کہاکہ ان کی اب کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات چیت جاری ہے۔ لالو نے کہاکہ انہوں نے کانگریس کو بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹوں میں سے 11کی پیشکش کی ہے اور کٹیہار پارلیمانی سیٹ بہت پہلے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے طارق انور کو دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام سیٹوں کا خط کانگریس کے بہار انچارج سی پی جوشی کو کل شام بھیج دیا جائے گا اور ان سے اس کے بارے میں کل پٹنہ میں 3بجے ہونے والی راشٹریہ جنتادل پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ سے قبل مطلع کرنے کو کہا ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہاکہ ان کی پارٹی کی اس پیشکش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کو لے کر ان کی پارٹی اور کانگریس کے درمیان جو کچھ ہونا تھا ہوگیا۔Time for Congress to decide on alliance, says RJD chief
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں