ترنمول کانگریس کا جھارکھنڈ انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

ترنمول کانگریس کا جھارکھنڈ انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان

ترنمول سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور سماجی کارکن انا ہزارے جھارکھنڈ میں بھی مل کر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے مارچ کے تیسرے ہفتہ میں جھارکھنڈ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور انا ہزارے شریک ہوں گے۔ ترنمول ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ پیوپلز پارٹی (JPP) کے ساتھ ترنمول کانگریس تمام 14لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ ممتا بنرجی اور انا ہزارے دہلی کے رام لیلا میدان میں 12مارچ کو ریلی کریں گے۔ ترنمول کانگریس نے دہلی کی تمام 7سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس بنگال کے علاوہ تری پورہ، آسام اور منی پور میں بھی امیدوار کھڑاکرنے پر غور کررہی ہے۔ ترنمول کانگیس منی پور میں نیشنلسٹ پارٹی اور منی پور کانگریس کے اتحاد کرنے پر غور کررہی ہے۔ منی پور میں ترنمول کانگریس 7ممبران اسمبلی کے ساتھ اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس جنوبی اور شمالی ہندوستان میں امیدوار کھڑا کرنے کے معاملہ میں مکمل طورپر انا ہزارے پر ہی منحصر ہے۔ ان علاقوں میں ترنمول کانگریس کا اپنا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے اس لئے اناہزارے کے حامیوں کی مدد سے ہی ترنمول کانگریس اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرے گی۔

Trinamool to contest from Jharkhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں