hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-mar-29 |
اعتماد نیوز
عثمانیہ یونیورسٹی نے سال 2014 -15 کے لئے فاضل بجٹ پیش کیا ہے ۔ یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کو نئے بجٹ میں جگہ دی ہے ۔ تحقیق کے شعبے میں نئے پروگرامس شروع کئے جائیں گیں۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس ستیہ نارائنا نے آج یونیورسٹی کے نئے مالی سال میں 417.39 کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔ پروفیسر اے ملا ریڈی یونیورسٹی کے ایگزیکیٹیو کونسل کے ممبر نے نئے مالی سال کے بجٹ کو پیش کیا ۔ سینٹ ہا ل میں منعقد تقریب میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے رجسٹرار کے علاوہ ایگزیکیٹو کونسل کے ممبران موجود تھے ۔ یونیورسٹی کو نئے مالی سال کے دوران مختلف وسائل سے 424.52 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی جبکہ یونیورسٹی کے اخراجات کا تخمینہ 436.49 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے درج فہرست اوقوام ، قبائل ، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے طلبہ کو کوچنگ فراہم کرنے 43 لاکھ روپئے کی بجٹ میں گنجائش فراہم کی ہے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے 30 لاکھ روپئے کی امداد حاصل رہے گی ۔ 4.65 کروڑ روپئے کی لاگت سے خواتین کے لئے پی ایچ ڈی ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ سائنس ڈپارٹمینٹ میں 11 نئے انفرادی پروجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے یونیورسٹی نے 213 لاکھ مختص کئے ہیں۔ پروفیسر ملا ریڈی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو مختلف ترقیاتی پروگرامس کی انجام دہی کے لئے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کا بڑا تعاون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے 31 ٹیچنگ پوسٹ کی جائیدادوں کو منظوری دی گئی۔ یہ جائیدادیں گورنمنٹ ڈگری کالج نرساپور ضلع میدک کے لئے منظور کی گئیں ۔ ان جائیدادوں میں 5 پروفیسرس، 10 اسوسی ایٹ پروفیسرس اور 16 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش حکومت نے ضلع میدک کے جوگی پیٹ میں نئے پی جی کالج کے قیام کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ اس کالج میں یونیورسٹی کی جانب سے ایم بی اے ، ایم ایس سی )آرگنا نک کیمسٹری ) ، ایم ایس سی میتھا مٹیکس ، ایم اے انگلش جیسے ریگولر کورسیس شروع کئے جائے گیں ۔ اس کے لئے 26.31 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سال 2013-14 کے دوران یونیورسٹی کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کی نمایاں کارگردگی پر حکومت نے اسے این اے اے سی کا اے گریڈ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے یونیورسٹی پی جی سیٹ اور پی سیٹ منعقد کر رہی ہے ۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں