مسلم بستی پر دھاوا - پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے ابو عاصم اعظمی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

مسلم بستی پر دھاوا - پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے ابو عاصم اعظمی کا مطالبہ

تھانے۔
(پی ٹی آئی)
سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے ان پولیس عہدیداروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جنہو نے مسلم اکثیرتی علاقہ ممبرا کے رشید کمپاؤنڈ میں نصف شب کو دھاوا کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتارکرلیا۔ اعظمی نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کا کل گھیراؤ کریں گے۔ ایس پی کے ریاستی یونٹ کے صدر اعظمی نے کہاکہ جس انداز میں پولیس نے رشید کمپاؤنڈ کے پابند قانون اور بے قصور شہریوں کو نصف شب کو پہونچ کر ہراساں کیا اور مجرموں کی طرح گھیسٹ کر پولیس اسٹیشن لے گئے اس پر انہیں بے حد تشویش ہے۔ پولیس کی یہ زیادتی غیر ضروری تھی۔ تھانہ پولیس نے جمعرات کی رات دو سارقوں کو پکڑنے تلاشی مہم کے نام پر یہ دھاوا کیا تھا اور 80 سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کرکے 4گھنٹے تک ممبرا پولیس اسٹیشن میں محروس رکھا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ پولیس نہ صرف بے قصور لوگوں کو پکڑ کر لے گئی بلکہ اس نے بعض مکانات کے دروازے توڑ دئیے اور علاقہ میں دہشت پھیلادی۔ ان محروسین کو مقامی این سی پی رکن اسمبلی جتیندر اوہاد کی مداخلت کے بعد ہی رہا کیا گیا۔ تاہم اعظمی نے الزام لگایا کہ اوہا داس اس مہم سے پہلے سے واقف تھے۔

Suspend Cops Who Led Raid on Muslims in Thane: Azmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں