منصور علی خان پٹوڈی کی شاہی وقف جائیدادیں - ایگزیکٹیو بورڈ کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

منصور علی خان پٹوڈی کی شاہی وقف جائیدادیں - ایگزیکٹیو بورڈ کی تشکیل

بھوپال۔
(پی ٹی آئی)
مرحوم منصور علی خان پٹوڈی کی دختر صبا سلطان نے جو اوقاف شاہی کی متولی ہیں، اس کے کام کو غیر مرکوز کرنے اور اس کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے ایک 5رکنی ایگزیکٹیو بورڈ تشکیل دیا ہے۔ صبا نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ تہیہ کرچکی ہیں کہ اوقاف شاہی سے متعلق تمام مسائل کو حل کریں گی اور اب ان مقاصد کیلئے اپنا فرض ادار کریں گی جس کیلئے شاہی جائیدادوں کو وقف کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایک نئے ایگزیکٹیو ادارہ کی تیشکیل اور کام کو غیر مرکوز کرنے سے اوقاف شاہی جائیدادوں کیلئے بورڈ میں مزید شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق بورڈ اور ڈائرکٹرس نئے ایگزیکٹیو بورڈ کے اعلان کے بعد خود بخود برخاست ہوجائے گا۔ اوقاف شاہی کیلئے نئے 5رکنی ایگزیکٹیو بورڈ میں قابل اعتبار گرو آف انڈسٹریز کے رکن سکندر حفیظ خان اور مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سابق صدرنشین غفران اعظم، سابق سکریٹری و ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر عمر فاروق قاطانی، ریٹائرڈ آئی ایف ایس عہدیدار محمد ہاشم اور بی ایچ ای ایل کے سابق جنرل منیجر زیڈ علوی اس کے ارکان ہں گے۔ صبا نے کہاکہ انہوں نے سعودی عربیہ میں مکہ اور مدینہ میں رباط سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کرنے کیلئے سکندر حفیظ خان کو مجاز بنایا ہے۔ سعودی عربیہ اور مکہ اور مدینہ میں رباط اس وقت کے بھوپال کے نواب حامد اﷲ خان نے مکہ اور مدینہ میں بھوال کے عوام کیلئے قیام کیلئے بنائے تھے تاکہ وہ کم خرچ پر حج کے دوران وہاں قیام کرسکیں۔ صبا نے کہاکہ وہ اب کمیٹی کام کی نگرانی کیلئے متواتر بھوپال کا دورہ کریں گی جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اوقاف کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ خیراتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

New board will look after Pataudi's royal properties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں