سنگاپور نے ہندوستانی نژاد شخص کو ملک بدر کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

سنگاپور نے ہندوستانی نژاد شخص کو ملک بدر کر دیا

سنگاپور کے حکام نے ہندوستانی نژاد 37سالہ گل محمد مراچی ماریکا کو اپنے ہم وطن 37سالہ حاجی فخر الدین عثمان علی کو شام جاکر لڑنے کیلئے ذہن سازی اور سفر میں مدد دینے کے الزام پر ملک سے نکال دیا۔ وزارت داخلہ نے کل کہا کہ اس نے شام کی لڑائی میں حصہ لینے کیلئے علی کی ذہن سازی اور شام جانے کے ضمن میں اس کے منصوبے کے سلسلہ میں ماریکا کے خلاف تحقیقات کیں اور مریکار کو ملک سے باہر کردیا۔ ماریکار ، سنگاپور میں مستقل سکونت پذیر تھا۔ اس نے ایک سسٹم انالیسسٹ کے طورپر کام کیا تھا۔ علی ایک سوپر مارکٹ میں منیجر کے طورپر کام کررہا تھا۔ اسے 2008ء میں سنگاپور کی شہریت ملی۔ علی، صدر بشارالاسد کے وفاداروں کے ساتھ لڑنے کیلئے مبینہ طورپر ملک سے روانہ ہوا تھا۔ علی کے ملک سے روانہ ہوتے ہی ایک شہری نے اس کی روانگی کی اطلاع حکام کو دی۔

Singapore deports Indian man for Syrian links

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں